
اٹلس ہنڈا نے رواں سال کے دوران ساتویں بار اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق بھی آج سے ہی کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ہنڈا کی تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ہنڈا کی سب سے کامیاب پراڈکٹ 'سی ڈی 70' کی قیمت میں اس بار 4ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 90ہزار 900 سے بڑھ کر94ہزار900 تک پہنچ چکی ہے۔
ہنڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں بھی اسی تناسب سے 4ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سی ڈی ڈریم کی نئی قیمت 1لاکھ 1ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ ہنڈا 100 سی سی پرائیڈر کی قیمت پہلے1لاکھ 25ہزار500 روپے تھی جو 5ہزار روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 30ہزار500 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1455085102325698565
اسی طرح ہنڈا کی دوسری کامیاب ترین موٹرسائیکل سی جی 125 کی قیمت میں بھی 5ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، سی جی 125 کی نئی قیمت 152ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، 125 کے تمام ویرئنٹس کی قیمتوں میں اٹلس ہنڈا نے 5ہزار روپے فی موٹرسائیکل اضافہ کیا ہے۔
جبکہ ہنڈاسی بی150 ایف کی قیمت6500 روپے کے اضافے کے بعد 2لاکھ 73ہزار500 روپے اور سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت 2لاکھ 77ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3hindbik.jpg