
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی ہے جس کےبعد رواں سال حج اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2023 کے علاوہ دیگر اہم امور زیر غور آئے، اجلاس میں مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے مشاورت کے بعد منظور کی گئی حج پالیسی 2023 کے مطابق شمالی پاکستان کیلئے حج اخراجات11 لاکھ 75ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جنوبی پاکستان سے جانے والے عازمین حج کیلئے11 لاکھ 65 ہزار روپے کے اخراجات آئیں گے۔
اجلاس میں کابینہ ارکان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جائیں گے، اس سال حج کیلئے سرکاری و نجی ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 50 ، 50 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
صحافی عامرمتین کے مطابق غریب کے لیے حج ناممکن چاہے ساری عمر پیسے جوڑتے رہیں۔ صرف ڈالر والے حج کر سکتیں ہیں۔حاجی اسحاق ڈار،حاجی شہباز شریف کے لیے بری خبر ہے: اس سے نہ تو ڈالر آئیں گیں مگر غریب حاجی دنیا میں بھی دھکے کھائیں۔اگلے جہاں کا فریضہ ادا کرنے کا موقع بھی نہ ملے۔ ظلم ہے
https://twitter.com/x/status/1632861643670695936
تجزیہ کار مزمل اسلم کے مطابق آسان الفاظ میں حج کرنے کے کئے ملک سے باہر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں سے ڈالر پاکستان منگواؤ گے تو حج کی اجازت ملے گی۰ پہلی دفعہ پاکستان کی تاریخ میں یہ دن بھی آگیا
https://twitter.com/x/status/1632997521801850882
صحافی خرم اقبال کا کہنا تھا کہ اس بار حج کرایوں کی وصولی ڈالر کے حساب سے ہو گی، کراچی، کوئٹہ، سکھر اور حیدرآباد کےلئے کرایہ 870 ڈالر سے 1180 ڈالر ہو گا، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر شہروں کےلئے کرایہ 910 ڈالر سے 1220 ڈالر مقرر، یعنی ڈالر بڑھے گا تو حج مزید مہنگا ہو گا
https://twitter.com/x/status/1631943900217655297
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hajdoalala.jpg