رمضان المبارک،اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو مفت آٹا ملے گا

shehbzaahah.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے مہینے میں غریب عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مفت آٹا اور سستے داموں پیٹرول فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے سے متعلق لیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران غریب و متوسط طبقے کو مفت آٹے کی فراہم کرنے کی اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اس اسکیم کے تحت اسلام آباد میں رہائش پزیر 10لاکھ مستحق لوگوں کو رمضان میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا، وزیراعظم نے پاکستان کے دیگر علاقوں کے لوگوں کو بھی اس ریلیف میں شامل کرنے کیلئے سندھ، خیبر پختونخوا، اور بلوچستان کو بھی اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا، اس اسکیم سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ خاندان مستفید ہوسکیں گے۔

وزیراعظم نے مفت آٹے کے علاوہ موٹرسائیکل رکشہ چلانے والوں کو سستے داموں پر پیٹرول فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ، وزیراعظم نے مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے رکشہ موٹر سائیکل چلانے والوں کو سستے داموں پر پیٹرول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت رمضان کے مہینے میں متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، مفت آٹے کی تقسیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائےگا، موٹرسائیکل اور رکشہ چلانے والے معاشرے میں کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، ان لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Showbaaz ki showbaaziyaa. Mulk ka berha ghark kar k rak diya hai Corrupt PDM beggars ne.
بھائی شکر کرو کہ ابھی تک کپڑے تن پر موجود ہیں۔ یہ تو قسم کھا کر آیا تھا کہ کپڑے بھی بیچ دے گا
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
حرامزادوں کی حکومت ہی صرف اسلام آباد کے 27 کلو میٹر تک ہے،،اس لئے پیکج صرف اسلام آباد میں ۔ ۔ ۔
مجھے اس لیئے ہنسی آرہی ہے کہ اسی سبسڈی کا رونا روتے تھے جب عمران نے آٹا اور پیٹرول سستا کر کے رکھا ہوا تھا۔
 

Back
Top