
گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر مہنگا ہونے کو خوش آئند قرار دیئے جانے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران یہ بیان دیا کہ اگر ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو اس سے اوور سیز پاکستانیوں کے پاس زیادہ پیسہ آتا ہے۔
رضا باقر کی اس نرالی منطق نے سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن رہنماؤں کو ایک نیا موضوع بحث دے دیدیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تبصرے بھی کیے اور گورنر اسٹیٹ بینک کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
مسرت احمد نامی صارف نے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے کیلئے اہم عہدوں پر نااہل لوگوں کو بٹھادیں، یہی تو میرے ملک کا المیہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451199749965549569
سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ رضا باقر کے ٹرینڈ کے تحت لاتعداد ٹویٹس ہوچکی ہیں، بلال خان نے کہا کہ رضا باقر کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا صدر بنادینا چاہیے، ان کی پالیسیوں کی بدولت جلد پاکستان جاپان کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
https://twitter.com/x/status/1451105557063024642
ایک اورصارف نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو آپ تمام پاکستانیوں کو ملک سے باہر بھیج دیں تاکہ وہ زیادہ پیسہ کماسکیں۔
https://twitter.com/x/status/1451129966792478720
نعمان خان نے اس اعلی منطق کو پیش کرنے پر رضا باقر کو ستارہ جرات یا ستارہ حسن کارکردگی سے نوازنے کی درخواست کردی۔
https://twitter.com/x/status/1451133400891465735
ایک صارف نے پنجابی میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رضا باقر کا کہنا ہے میرے تمام رشتہ دار بیرون ملک کمانے کیلئے گئے ہیں ہمیں تو فائدہ ہی فائدہ ہے، باقی 22 کروڑ عوام بھاڑ میں جائے۔
https://twitter.com/x/status/1451120118763859972
ضیغم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستانی کو تکلیف ہوتی ہوگی وہیں کچھ لوگوں کو اربوں کا فائدہ بھی پہنچتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451176252862189578
ایک صارف نے ہارورڈ یونیورسٹی کو کوس ڈالا۔
https://twitter.com/x/status/1451106580452282368
پرویز نامی صارف نے ایک شعر کا سہارا لیا اور اس صورتحال پر تبصرہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1451179275999191042
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/razzhh111.jpg