رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں دھماکہ، ایک شخص زخمی

Siu9748Tuw.jpg


معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب کیک کاٹنے کے منتظر تھے کہ اچانک دھماکے کی آواز سنائی دی۔

رجب بٹ کے لئے یہ دن خوشی کا موقع تھا، لیکن ان کی شادی کے بعد سے ہی ناخوشگوار واقعات کا سلسلہ چل رہا ہے۔ گزشتہ روز، جب انہوں نے اپنی سالگرہ منائی، تو ایک واقعہ نے تقریب کو بے حد خطرناک بنا دیا۔ کیک کاٹنے کے دوران اچانک ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں رجب کے کئی دوست معمولی زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ اپنی نئی دلہن، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا جشن مناتے نظر آ رہے تھے، کہ اچانک دھماکے نے خوشیوں کو ادھورا کر دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب بٹ ٹک ٹاک پر اپنی سالگرہ کی تقریب لائیو کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کے مداح بھی یہ خوفناک منظر براہ راست دیکھ رہے تھے۔ دھماکہ گیس کے غباروں کے باعث ہوا، جب رجب کے ایک دوست نے لائٹر جلا کر غبارے کو آگ لگائی، جس کی وجہ سے زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی اور آگ بھڑک اٹھی۔

مداحوں نے واقعے کی تفصیلات جان کر تشویش کا اظہار کیا ہے اور رجب بٹ کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
 

Back
Top