
راولپنڈی میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے، پولیس کی کارروائی نا کرنے پر متاثرہ خاتون نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کے پولیس اہلکار راجا سعید کے خلاف وکیل عدنان شاہ نامی وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی اور موقف اپنایا کہ ان کی موکل خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ راجا سعید نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راجاسعید نےگھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں گھس کر میری غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں اور مجھے بلیک میل کیا، میڈیکل رپورٹ میں تین بار زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے کارروائی نہیں کررہی۔
دوسری جانب واقعہ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے واقعہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈی ایس پی صدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے،انکوائری رپورٹ کے آنے تک تھانہ روات کے انچارج چوکی، پولیس اہلکار افضال اور شکیل کے ساتھ ساتھ ملزم راجا سعید کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی حراست میں رکھے گئے تین افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ دوران سماعت جسٹس سرفراز ڈوگر لاہور پولیس پر برس پڑے اور کہا کہ آپ اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ ہائیکورٹ کا کوئی جج آپکے خلاف کیس نہیں سنتا، لاہور پولیس بدمعاش بن چکی ہے، ایک اشتہاری کو پکڑنے کے لیے پولیس نے پورے خاندان کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
عدالت نے ایس پی سی آئی اے پر سخت اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ ایس پی سی آئی اے شمس درانی کوئی اچھے پولیس افسر نہیں ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/raphhaha11.jpg