
راولپنڈی میں سیکیورٹی ادارے کے جعلی اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کی خاتون سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے ، ملزمہ اپنےساتھیوں کے ساتھ مل کر خود کو لیڈی سب انسپکٹر ظاہرہ کرکے چیکنگ کے بہانے گاڑیاں روکتی اور مسافروں کو لوٹ کرفرار ہوجاتی تھی۔
پولیس اہلکاروں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس سے شہریوں سےلوٹی ہوئی چار لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی، ملزمہ نے یہ رقم دو ماہ قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہ رقم لوٹی تھی، ملزمہ سے باقی ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔
سپرٹنڈنٹ پولیس پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ملزمہ کی گرفتاری پر ٹیکسلا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ پر ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ درج کرکے اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔