پنجاب کے ضلع راجن پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایک مالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوادع کرنے کا انوکھا اور دلچسپ طریقہ دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں کئی دہائیوں تک مالی کے فرائض سرانجام دینے والے ملازم کی ریٹائرمنٹ کا دن آیا تو اسے شایان شان طریقے سے الوداع کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خبر رساں ادارے العربیہ نیوز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ سیشن کورٹ راجن پور کی ہے۔ جہاں معمر مالی کی ریٹائرمنٹ پر اسے سیشن جج نے اپنے پروٹول میں عدالت سے روانہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلعی عدالت کے اعلیٰ ترین سیشن جج بذات خود قافلے کے ہمراہ تشریف لاتے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے یہ بزرگ مالی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سیشن جج اپنی گاڑی کا دروازہ کھول کر مالی کو اس کے اندر بٹھاتے ہیں اور عدالت سے رخصت کرتے ہیں۔
ویڈیو میں پولیس موبائل کو سیشن جج کی گاڑی جس میں اس روز مالی موجود ہے اس کے آگے آگے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/D8SQPkV.jpg
Last edited by a moderator: