رائے ونڈ:تاجر نے عید کی خوشی میں شہریوں کی پرتکلف کھانوں سے دعوت عام کردی

bakra-eid-dawat-aam.jpg


رائے ونڈ کے تاجر نے عید کی خوشیوں میں شہریوں کو شامل کرلیا,شہریوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے دعوت عام کردی

تاجر نے عیدالاضحی کے موقع پر لوگو ں کیلئے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا۔ جس میں مختلف انواع و اقسام کے کھانوں سے لوگوں کی تواضع کی گئی۔

ماڈل بازار میں لگائے گئے دستر خوان پر لوگوں کی تواضع بیف بریانی، سیخ کباب، قورمہ اور سٹیم بیف سے کی گئی۔


تاجر کا کہنا ہے شہریوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے دعوت عام کا اہتمام کیا۔ مہنگائی میں پسی عوام کیلئے ہر صاحب حثیت کو آسانیاں پیدا کرتے ہوئے ریلیف دینا چاہیے۔

عید کی خوشی میں غریب کو شامل کرنا ان کا خیال رکھنا چاہئے,صاحب استطاعت افراد کے لیے عید پر غریب کا خیال رکھنا بہترین اقدام ہے, کیونکہ پاکستان میں روز بروز بڑھتی مہنگائی نے غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔
 

Back
Top