راؤانوار کو ہیروبنانے کی کوشش؟ سلیم صافی تنقید کی زد میں

safii1h1h1121.jpg


گزشتہ روز سلیم صافی نے اپنے شو میں نقیب اللہ محسود کے قاتل راؤ انوار کو مدعو کیا جس میں راؤانوار کو نقیب اللہ محسود کے قتل اور 400 افراد کو پولیس مقابلے میں مارنے پر بھرپور وضاحتیں کرنے کا موقع ملا۔

اس شو میں راو انوار نے اپنے اوپر الزامات کو کلئیر کرنیکی کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جن 400 لوگوں کو مارا وہ جعلی پولیس مقابلے نہیں تھے اور نہ ہی پہلے سے گرفتار ہوئے تھے۔ ایم کیوایم کے جو لوگ انہوں نے مارے وہ دہشتگرد تھے ان سے اسلحہ برآمد ہوا۔

راؤ انوار کے اس شو پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا، ان کا کہنا تھا کہ سلیم صافی نے اس سے پہلے ٹی ٹی پی کے دہشتگرد احسان اللہ احسان کا انٹرویو کرکے اسے صفائیاں دینے کا موقع دیا اور اب راؤانوار کو بھی کلئیر کروانے کی کوشش میں ہے۔

صحافی مبشر زیدی نے تبصرہ کیا کہ سینکڑوں افراد کے مبینہ قاتل راؤ انوار کو ہیرو بنانے کا سہرا بھی جیو کے سر ہی رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1538233569377669120
جس پر رضوان غلیزئی نے جواب دیا کہ یہ انٹرویو انصاف اور سلامتی کے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے کہ سینکڑوں لوگوں کا قاتل ٹی وی پر معزز بن کر انٹرویو دے رہا ہے۔ ظاہر ہے یہ ان اداروں میں بیٹھے لوگوں کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا۔ معیشت کےعلاوہ پاکستان قانونی اور اخلاقی پستیوں سےبھی گزر رہا ہے، کوئی پوچھنےوالا نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1538240687652626432
علی سلمان علوی نے لکھا کہ سلیم صافی کے شو میں راؤ انوار۔۔۔ یہ انٹرویو کس نے کروایا، کیوں کروایا؟ سمجھ رہے ہیں ناں آپ! نوٹ: کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کو بھی ڈرائی کلین کرنے کے لئے اسی شو میں بلایا گیا تھا۔ بس اتنا ہی بتانا تھا۔ تھینک یو ویری مچ۔
https://twitter.com/x/status/1538240025678209024
صحافی فیض اللہ خان سواتی نے تبصرہ کیا کہ راؤ انوار کا انٹرویو ہوسکتا ہے مگر اسکے خلاف پانچ برس سے احتجاج کرتے مظاہرین کو دس سیکنڈ کے لئیے دکھایا جاسکتا ہے نا ہی انکا ایک منٹ کا انٹرویو چل سکتا ہے اسے کہتے ہیں اظہار رائے کی آزادی کا شاندار نمونہ
https://twitter.com/x/status/1538267151215247360
سالار سلطانزئی نے لکھا کہ احسان اللہ احسان اور راو انوار جیسے بہادر بچے صاف ستھرے کرنے کےلیے سلیم صافی کے ہی پاس کیوں بھیجے جاتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1538280788323618816
وی لاگر عمر انعام نے لکھا کہ نقیب اللہ محسود سمیت سینکڑوں لوگوں کے مبینہ قاتل راؤ انوار کو سرخی پاؤڈر لگا کر سلیم صافی کے پروگرام میں بٹھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہزاروں پاکستانیوں کی قاتل ٹی ٹی پی کا ترجمان بھی اسی پروگرام میں بٹھایا گیا تھا۔ پراپرٹی ڈیلرز جب چاہیں کسی کو غدار، مجرم یا ہیرو بنوا دیتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1538220583606816768
شہزادگل نے تبصرہ کیا کہ سلیم صافی کے شو میں راؤ انوار۔۔۔ یہ انٹرویو کس نے کروایا، کیوں کروایا؟ سمجھ رہے ہیں ناں آپ!
https://twitter.com/x/status/1538364895221235714
صحافی وحید مراد نے تبصرہ کیا کہ سلیم صافی کو کرائے کے قاتلوں کے انٹرویو کرانے کے لیے کون ہائر کرتا ہے؟ جعلی پولیس مقابلوں کے بدنام زمانہ کردار کو اینکر نے راؤ انوار صاحب کہہ کر مخاطب کیا۔
https://twitter.com/x/status/1538210364416053254
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
افغانی گشتی کی استعمال شدہ غلیظ ناپاک صافی نسوار فروش حرام کا نطفہ گشتی کے گاہک کئ نشانی کو کچھ نا کہو میر جعفر بلڈاگ اور گوجر خانی ٹرانس جینڈر میک باکس ساتھ لے کر سفر کرنے والا کھسرا اینڈ کمپنی پاکستان دشمنوں عوام دشمنوں فوج دشمنوں کو ڈرائی کلین کرنے کے مشن پر ہیں امریکہ اپنے پالتو کتوں سے کام لینا جانتا ہے
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
افغانی گشتی کی استعمال شدہ غلیظ ناپاک صافی نسوار فروش حرام کا نطفہ گشتی کے گاہک کئ نشانی کو کچھ نا کہو میر جعفر بلڈاگ اور گوجر خانی ٹرانس جینڈر میک باکس ساتھ لے کر سفر کرنے والا کھسرا اینڈ کمپنی پاکستان دشمنوں عوام دشمنوں فوج دشمنوں کو ڈرائی کلین کرنے کے مشن پر ہیں امریکہ اپنے پالتو کتوں سے کام لینا جانتا ہے
ye is BSDK twitter p b post karo. harami sala kutta
 

Back
Top