
یہ اخباری مالکان کی نگہبانی کرنے والا پیکیج ہے ، چاہے یہ مالکان ورکرز کو تنخواہیں دے یا نہ دیں! : جواد رضوی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت ملک بھر کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق گھرانوں میں راشن بیگز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
رمضان نگہبان پیکیج کی تشہیر کے لیے ملک کے مختلف قومی اخباروں میں کروڑوں روپے کے سرکاری اشتہارات چھاپے جا رہے ہیں جس پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی تصویر چھاپی جا رہی ہے۔ سرکاری اشتہارات پر نوازشریف کی تصویر چھپنے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1768577660056121454
سینئر صحافی محسن بلال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سرکاری اشتہارات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: کوئی پوچھنے والے ہے ان کو؟ نگہبان رمضان پیکیج کیلئے سرکاری اشتہارات مگر تصویر اس پر نواز شریف کی! اخبارات میں کروڑوں روپے کے اشتہارات دیکھ لیں، قوم کا پیسہ مریم نواز اپنے والد کی تشہیر کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1768551473615425598
سینئر صحافی خرم اقبال نے لکھا: نگہبان رمضان پیکیج کی اشتہار بازی عروج پر۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1768486822705860736
ڈاکٹر ضیا خان نے لکھا: فارم 47 کی وزیراعلیٰ مریم صفدر نے غریب عوام کے 7 ارب روپے صرف رمضان پیکیج نگہبان نواز شریف والی تصویر کے اشتہارات کی مد میں ضائع کر دیے جس سے 3 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن دیا جا سکتا تھا ! اسلام تو کہتا ہے کہ مستحق تک اس کا حق ایسے پہنچاؤ کہ کسی کو خبر بھی نہ ہو اور، اللہ کے ہاں وہ نیکی بہت معتبر ہے جس کا گواہ صرف اللہ ہو !
https://twitter.com/x/status/1768505943753417084
ذوالقرنین کھرل نے لکھا: موجودہ دور حکومت میں مُلک ترقی کرے یا نہ کرے، میڈیا خوب ترقی کرے گا اورمیڈیا مالکان اور صحافیوں کے امیر ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1768575074020241810
سینئر صحافی شاکر محمود اعوان نے لکھا:دیکھ لینا کہیں ایسا نہ ہو کہ رمضان پیکیج سے زیادہ اشتہارات پر خرچ کردئیے جائیں!
https://twitter.com/x/status/1768568287959433376
سینئر صحافی جواد رضوی نے لکھا: یہ اخباری مالکان کی نگہبانی کرنے والا پیکیج ہے ، چاہے یہ مالکان ورکرز کو تنخواہیں دے یا نہ دیں! ورکرز استحصال جاری رکھیں اور نواز شریف کی تصویر والے اشتہارات چھاپتے رہیں!
https://twitter.com/x/status/1768592824285769764
معروف قانون دان میاں دائود نے لکھا:نواز شریف کی تصویر لگانا بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی اور راشن پیکیج جیسی سکیموں کو بطور کارکردگی دکھانے کیلئے ٹی وی چینلز یا اخبارات کو کروڑوں روپے کی اشتہاراتی رشوت دینا میڈیا کی لوٹ مار کو فروغ دینے اور قرضوں میں ڈوبے ملک کے غریب عوام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے!
https://twitter.com/x/status/1768552705398600074
احسان احمد نے لکھا:ایک طرف سے یہ ڈرامہ لگایا جارہا ہے کہ مریم نواز نے تنخواہیں لینے سے انکار دیا پھر دوسری طرف اپنے باپ کی پروموشن لگا کر اپنی کسر پوری کررہی ہے!
https://twitter.com/x/status/1768567344782069908
فرینہ ملک نے لکھا:خدمت کا آغاز آدھے صفحے کے اشتہارات سے؟ خدمت؟ کس کی؟ بکاؤ میڈیا کی؟ استعمال شدہ نورے کو لندن پہنچاؤ، اودا تماشہ مک گیا ہے!! پہلے ایک بھٹو نہیں مر رہا تھا اب یہ نورا کبوتر بھی قوم کے متھے لگ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1768600418509033734
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6nngaggaaisikajsks.png