دہشت گردی کیخلاف جنگ پائیدار امن کے حصول تک جاری رہے گی،آرمی چیف

15armycheifafghanborder.jpg

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک پاکستان کو پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں ہو جاتا۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع خیبر کی وادی وادی تیراہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ مصروف ترین دن گزارا جہاں انہیں فیلڈ کمانڈر نے مغربی بارڈرز کی مینجمنٹ کی عملی تیاریوں اور بارڈر کنٹرول کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلوں اور عملی تیاریوں کی تعریف کی گئی۔


پاک فوج کے شعبہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی رٹ سکیورٹی فورسز اور قبائلی عوام کی بیش بہا قربانیوں سے قائم کی گئی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اسے روکنے کی کسی کو کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک پاکستان کو پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں ہو جاتا۔ ملکی دفاع ہماری اولین ترجیح ہے جسے ہر قیمت پر یقینی بنائینگے، امن خراب کرنے والوں کی اس مادر وطن میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کورہیڈکوارٹرز پشاور کے دورہ کیا جہاں ان کا کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے استقبال کیا، انہیں ٹریننگ، آپریشنل اور فارمیشن کے دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نئے ضم شدہ اضلاع کی فلاح وبہبود اور اقتصادی وسماجی ترقیاتی منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول پیدا کرنے کیلئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ بعدازاں جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھولوں کی چادر چڑھائی۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
مستقبل کا کھرب پتی اور ٹوپی ڈرامہ ڈی جی آئی ایس آئی کو تبدیل نا کرنا ڈرٹی ہیری اور اسکے چند دہشت گرد ساتھیوں کی عوام کے خلاف دہشت گردی کا جاری رہنا روزانہ سینیٹرز پر سیاسی لیڈروں صحافیوں پر نئی نئی ایف آئی آر۔ کٹنا
حافظ جی لوگ بے وقوف نہیں ہیں
Actions speaks louder than empty bull shit statements
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)

دہشت گردی کیخلاف جنگ پائیدار امن کے حصول تک جاری رہے گی،آرمی چیف​

Do you bother explain to Pakistani where you want to make peace and which terrorist you are fighting with ? Because the real terrorist are rulling the country from Rawalpindi and Islanabad .AWAM