دہشت گردوں کا سوات میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

swaj11i1.jpg

دہشت گردوں کا سوات میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

سوات میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہےجس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سوات میں مٹہ کے علاقےسمبٹ میں پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے ایک پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1823764224595656915
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ ہونے پر پولیس نے جوابی کارروائی کی جس پر دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے میں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال میں دوران علاج پولیس پولیس اہلکار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔