دہشتگردانہ حملے،2023 میں کتنے پاکستانی اور غیر ملکی شہری جان گنوا بیٹھے؟

14dehshatagagrpakistanihmly.png

وزارت داخلہ کی طرف سے سے سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے غیرملکیوں پر دہشت گردانہ حملوں اور ماہ جنوری 2023ء کے درمیان دہشت گردی واقعات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پیش کر دی گئی ہیں۔

دہشت گردی کے واقعات میں 5 غیرملکیوں سمیت ماہ جنوری سے دسمبر 2023ء کے درمیان دہشت گردی واقعات میں 930 شہری جاں بحق ہوئے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 2020ء سے 2024ء کے درمیان چینی وجاپانی باشندوں پر حملوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چائنہ اور جاپان کے شہریوں پر سندھ میں 3 دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 غیرملکیوں سمیت 5 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔ بلوچستان میں چینی شہریوں پر 2 حملے ہوئے جس میں چائنہ کے 3 شہری زخمی ہو گئے۔

خیبرپختونخوا میں چینی شہریوں پر 2 حملے کیے گئے جن میں 17 چینی شہری، خیبرپختونخوا کے 19 مقامی شہری اور 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف 2024ء کی پہلی سہ ماہی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر 2208 آپریشن کیے جن میں 89 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور 328 کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ افغانستان سے عسکریت پسندوں کا داخلہ روکنے، دہشتگرد تنظیموں کو اسلحے کی منتقل روکنے کیلئے اقدامات کے ساتھ سرحد پر باڑ لگائی جا رہی ہے اور سنسان راستوں کی نگرانی جاری ہے۔ انسداد پرتشدد انتہاپسندی کی قومی پالیسی 2024ء کا مسودہ تیار ہو گیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 2023ء کے دوران دہشت گردی واقعات میں 930 شہریوں کے ساتھ 1992 عام شہری اور سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، پچھلے سال خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 558 واقعات پیش آئے جن میں 580 شہری شہید اور 1447 زخمی ہو گئے۔ خیبرپختونخوا پچھلے سال سکیورٹی اداروں کے 402 اہلکار شہید اور 1054 زخمی ہوئے جبکہ 178 شہری شہری شہید، 393 زخمی ہوئے۔

پچھلے سال بلوچستان میں دہشتگردی کے 626 واقعات واقعات پیش آئے جن میں 315 شہری شہید اور 477 زخمی ہوئے، سکیورٹی اداروں کے 148 اہلکار شہید، 198 زخمی ہوئے جبکہ 1 عام شہری شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ سندھ میں دہشتگردی کے 19 واقعات پیش آئے جن میں 14 شہری شہید، 31 زخمی ہوئے، سکیورٹی اداروں کے 8 اہلکار شہید اور 26 زخمی ہوئے جبکہ 1 عام شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ برس دہشتگردی کے 8 واقعات پیش آئے جن میں 11 اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے جبکہ 1 عام شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ گلگت بلتستان میں دہشتگردی کے 3 واقعات میں 9 شہری شہید ہوئے جبکہ 26 شہری زخمی ہو گئے۔
 

Back
Top