دھانی نے وکٹ لے کر جشن منانے کیلئے علیم ڈار سے اجازت مانگ لی

dahan1i1i1112.jpg


پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے فائنل میں دلچسپ واقعات کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں، گزشتہ روز ہونےو الے فائنل میں لاہور قلندرزپہلی بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک میچ کے دوران وکٹ لے کر جشن منانے کیلئے بھاگنے والے شاہنواز دھانی کو سینئر ایمپائر علیم ڈار کے پکڑنے کی کوشش پر خوب چرچے ہوئے تھے جس کے بعد فائنل میچ میں شاہنواز دھانی نے لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی محمد حفیظ کو آؤٹ کرکے دوڑ لگانے سے قبل علیم ڈار سے اجازت طلب کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوا لے میچ کے اس چھوٹےسے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی ہاتھ جوڑ کر علیم ڈار سے اجازت مانگتے ہیں۔


دوسری جانب علیم ڈار بھی انہیں اجازت دیتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے گراؤنڈ کو ان کے حوالے کرنے کا تاثر دیتے ہیں ، جس کے بعد شاہنواز دھانی اپنے مخصوص انداز میں جشن مناتے ہوئے باؤنڈری کی جانب دوڑ لگادیتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1497967908676419586
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 7 کا فائنل لاہور اور دفاعی چیمپئن ملتان کے خلاف کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 181 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم20ویں اوور میں 138 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی اور لاہور قلندرز کو 42 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔
 

Back
Top