
وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر 200 یا اُس سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کو معافی ملے گی۔ جس کا اعلان وزیراعظم نے دوحہ پہنچ کر ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں میڈیا سے گفتگو میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معاف کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس سے ایک کروڑ 73 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے جبکہ ٹیوب ویل صارفین پر بھی اس معافی کا اطلاق ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاوور ڈویژن کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی معافی 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر لاگو ہو گی جبکہ ٹیوب ویل کے صارفین پر بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معافی لاگو ہوگی۔ وزارتِ توانائی کا کہنا ہے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 89 پیسے لاگو کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملنے کی صورت میں 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کو 33 ارب 82 کروڑ سے زائد روپوں کا فائدہ ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے مشاورت کرکے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین پر عائد کیا جانے والے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ختم کردیا گیا ہے، باقی جو اچھی آمدن والے لوگ ہیں انہیں فی الوقت ایف اے سی دینا پڑے گا، ہم اس پر نظر ثانی کررہے ہیں ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں کوئی راستہ نکل آئے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ فیول ایڈجسٹمںٹ چارجز ختم کرنے کے حوالے سے وزیر توانائی جلد میکنزم کا اعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے تین لاکھ ٹیوب ویل بھی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سےمستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10fpakhanadosoonit.jpg