
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ دو ریاستی ادارے ابھی بھی عمران خان کی سہولت کاری کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نے کہا کہ ایک ادارہ اے پولیٹیکل ہونے کا دعویدار ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایسا ہو بھی جائے گا، دوسرے دو ادارے کیا اے پولیٹیکل ہوگئے؟ نہیں ہوئے ، عمران خان کو آج بھی جو سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے وہ آئین و قانون سے کسی بھی طرح مطابقت نہیں رکھتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی عمران خان پر مقدمات کی سماعت کے بغیر، فیصلوں کے بغیر اگر عام انتخابات کی طرف چلے گئے تو 2018 کی طرح 2023 میں بھی وہی سہولت کاری عمران خان کے ساتھ ہوگی، میرا نعرہ ہے کہ پہلے احتساب پھر انتخاب۔
جاوید لطیف نے کہا کہ ہم الیکشن لڑنے والے لوگ ہیں، ہم چاہتےہیں انتخابات ہوں اور ہم عوام کے پاس جائیں، مگر ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ انتخابات سے پہلے ان کو بے نقاب کرکے ان کا ٹرائل کیا جائے، تب جاکر قوم کا اعتماد بحال ہوسکے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/javeih1h1.jpg