fasillcoolj
Councller (250+ posts)

[FONT=&]اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ سے رینالہ خورد جانیوالی بارات میں شریک افراد کو شادی ہال والوں نے گدھے کا گوشت کھلادیا۔تفصیلات کے مطابق ہاﺅسنگ سکیم کے رہائشی کے امریکہ پلٹ نوجوان طلعت محمود کی دعوت ولیمہ اور اس کی بہن کی بارات اوکاڑہ سے آئی اور تمام باراتیوں کو العسکریہ میرج ہال میں ٹھہرایا گیا لیکن دولہا طلعت محمودسمیت تمام مہمانوں کی تواضع بکرے کی بجائے گدھے کے گوشت سے کردی گئی۔معلوم ہونے پر دولہا اور تمام باراتی اولٹیاں کر تے رہے اور دولہے اورتمام مہمانوں نے ہوٹل انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا اورمحکمہ صحت کو اطلاع بھی کی لیکن کوئی بھی محکمہ صحت کا فرد موقع پر نہیں پہنچا ۔
میرج ہال کے منیجر رشید احمد نے کہا کہ گوشت بکروں کا ہے اور ہم نے یہ ملتان سے منگوایا ہے جبکہ انچارج میرج ہال رانا ظہر نے کہا کہ ہم بکرے خانیوالے سے لائے تھے لیکن وہ دونوںاس بارے میں کوئی بھی ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرسکے۔ بعد ازاں میرج ہال کی انتظامیہ نے دو لاکھ روپے دولہا کے والد عبدالغفور کو دے کر معاملہ ختم کردیا
Source
[/FONT]