دولت اسلامیہ کو اسلحہ کہاں سے ملتا ہے؟

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
_92607406__92575437_img_2747.jpg

مغرب کے حمایت یافتہ
بشار الاسد مخالف شامی جنگجوؤں کو بھیجا جانے والا اسلحہ عراق میں نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ہاتھ لگ رہا ہے لیکن ایسا کیسے ہو ر ہا ہے۔

جیمز بیون کا تعلق 'کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ' نامی تنظیم سے ہے۔ جیمز بیون کی ٹیم اس وقت ان علاقوں میں ایسے اسلحے کا معائنہ کر رہی ہیں جو عراقی فوج نے دولت اسلامیہ کے قبضے سے چھڑائے ہیں۔

جیمز بیون موصل کے قریبی قصبے قراگوش کے ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں جو کچھ ہفتے پہلے تک دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے قبضے میں تھا ۔ اس گھر میں ہر طرف خون کے نشانات واضح ہیں اور قریب ہی خود کش حملوں کے لیے تیار جیکٹیں بھی پڑی ہیں۔

جیمز بیون کی ٹیم کے پاس نوٹ بکس اور کیمرے ہیں اور وہ شہادتوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

اس گھر میں بستر، کپڑے اور دوسرا سامان ہر طرف بکھرا ہوا ہے۔ جیمز بیون کی ٹیم کو جس چیز کی تلاش ہے وہ انھیں اس گھر کے ایک پچھلے کمرے سے ملتی ہے اور وہ ایک بلند آواز میں ایک دوسرے کو اطلاعات دے رہے ہیں۔

جمیز بیون کی ٹیم یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ اسلحہ دولت اسلامیہ کے ہاتھ کیسے لگ رہا ہے۔جیمز بیون کی ٹیم کو اسلحے کے ان ڈبوں سے زیادہ دلچسپی ہے جن میں اسلحہ دولت اسلامیہ تک لایا گیا۔ جیمز بیون کی ٹیم لائیو اسلحے کا معائنہ کرتی ہے لیکن انھیں زیادہ دلچسپی استعمال شدہ اسلحے سے ہے جس سے زیادہ معلومات ملتی ہیں جہاں سے وہ اسلحے کے سیرئل نمبر اور بیچ نمبر حاصل کر کے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ اسلحہ کہاں تیار ہوا اور اسے عراق تک کون لایا۔ اس ٹیم کو قراقوش کے گھر سے بم بنانے کا فارمولہ ملا۔


_92607409__92575442_gettyimages-599193356.jpg

قرقوش ایک عیسائی آبادی والا قصبہ تھا لیکن دولت اسلامیہ کے قبضے کے بعد وہ عیسائی اس علاقے کو چھوڑ کر اربیل چلے گئے ہیں۔ دولت اسلامیہ کے جانے کے بعد اب دوبارہ عیسائی شہری واپس قرقوش آنا شروع ہو گئے ہیں لیکن ابھی ان کی تعداد بہت کم ہے۔

عراقی فوج کو قراقوش سے بڑی مقدار میں اسلحہ ملا۔

جیمز بیون کی ٹیم کو اس گھر سے بم بنانے کا فارمولہ ملا۔ دولت اسلامیہ نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اسلحے کی پیدوار شروع کر رکھی تھی اور گھریلو ساخت کے اسلحے کی فیکڑیاں لگائیں۔

جیمز بیون کی ٹیم کو ایسی شہادتیں ملی ہیں کہ دولت اسلامیہ کو اسلحہ بنانے کے لیے خام مال جنوبی ترکی سےآتا ہے۔

اس ٹیم کو قواقوش سے ایسے صنعتی بیگ بھی ملتے ہیں جن میں انڈسٹریل کیمیکل پیک تھا جو بڑی مقدار میں ترکی سے لایا گیا تھا۔
شام کے متحرب گروہوں کو اسلحہ ترکی کے راستے ہی پہنچتا ہے۔

جیمز بیون کی ٹیم ایسی شہادتیں بھی ملی کہ دولت اسلامیہ کو انڈسٹریل کیمیکل کے تین سے پانچ ہزار تھیلے مہیا کیے گئے۔ وہ کہتے ہیں کہ 'یہاں سے کوئی ترکی گیا اور اس نے پوری فیکٹری کی پوری پیدوار کا آدھا حصہ خرید کر یہاں لے پہنچا دیا۔'

عراق اور شام کی لڑائی کے ابتدائی عرصے میں دولت اسلامیہ کو سب سے زیادہ اسلحہ عراق اور شام کی حکومتی افواج سے ملا جو اسلحہ چھوڑ کر علاقوں سے بھاگ گئیں تھیں ۔ لیکن 2015 میں صورتحال تبدیل ہونا شروع ہوئی اور دولت اسلامیہ کو اسلحہ کہیں اور سے ملنا شروع ہوا۔

دولت اسلامیہ کے پاس اسلحے سے بھرے باکس پہنچ رہے تھے۔ جیمز بیون کی ٹیم نے پتہ لگایا کہ دولت اسلامیہ کو ملنے والے اسلحہ مشرقی یورپ کی فیکٹریوں سے نکل کر ترکی کے راستے شام پہنچتا ہے۔

جیمز بیون کی ٹیم نے جب مشرقی یورپ کی فیکٹریوں سے رابطہ کیا تو انھیں معلوم ہوا کہ مشرقی یورپ میں تیار ہونے والا اسلحہ امریکہ اور سعودی عرب کی حکومتوں کو بیچا جا رہا ہے۔

اس اسلحے کی منزل شمالی شام میں بشار الاسد کے مخالف جنگجو گروپ ہیں۔

اس اسلحے کے خریداروں کا مقصد بشار الاسد کے مخالفین کو مسلح کرنا تھا نہ کہ دولت اسلامیہ کو ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسلحہ دولت اسلامیہ کے ہاتھ میں پہنچ رہا ہے۔

جتنی تیزی سے یہ اسلحہ مشرقی یورپ کی فیکٹریوں سے نکل کر دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں پہنچ رہا تھا وہ حیران کن ہے۔ جیمز بیون کی ٹیم کو معلوم ہوا کہ بعض اوقات صرف دو ماہ کے اندر اسلحہ یورپ کی فیکٹری سے نکل کر دولت اسلامیہ کے ہاتھوں پہنچ گیا۔

_92607412__92575444_00cce0a8-e620-4c67-912f-1701202c3843.jpg

جیمز بیون کہتے ہیں کہ غیر ریاستی عناصر کو اسلحہ مہیا کرنے ہمیشہ ہی ایک پیچیدہ عمل ہے۔


جس انداز میں اسلحہ دولت اسلامیہ کے ہاتھ لگ رہا ہے اس کی ایک مثال افغانستان کی جنگ تھی جہاں امریکہ پاکستان کے ذریعےایسے مجاہدین کی مدد کرتا تھا جو سوویت یونین کے خلاف برسرپیکارتھے۔ لیکن ایسا اسلحہ اسامہ بن لادن جیسے امریکہ مخالف شدت پسند گروہوں کے ہاتھ بھی لگنا شروع ہو گیا تھا۔

عراق اور شام کی صورتحال افغانستان سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔

جیمز بیون کو یقین ہے کہ ہتھیاروں کو غلط ہاتھوں میں پہنچنے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ اس روٹ کا پتہ چلایا جائے جس کے ذریعے اسلحہ شام پہنچ رہا ہے۔

جیمز بیون کہتے ہیں کہ انھوں نے اسلحہ فروخت کرنے والوں کی بتایا کہ ان کا تیار شدہ اسلحہ ان کی مرضی کے خلاف دولت اسلامیہ کے ہاتھ لگا رہا ہے اور یہ ایک مسئلہ ہے۔

یورپ کے اسلحہ سازوں کا موقف ہے کہ وہ قانونی طریقے سعودی عرب اور امریکہ کو اسلحہ بیچ رہے ہیں۔

اس اسلحے جو تباہی عراق اور شام میں ہوئی وہ ہر طرف عیاں ہے۔ اس اسلحے کو دولت اسلامیہ کے ہاتھ لگنے سے روکنا اس وقت تک مشکل ہو گا جب تک بیرونی حکومتیں عراق اور شام میں اپنے حواریوں کی مدد کرنے بند نہیں کرتیں۔
http://www.bbc.com/urdu/world-38065668
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پندرہ سال سے دنیا کو جھانسے میں رکھا ہوا ہے. کمزور ممالک اپنی اپنی مصلحتوں کے تحت اس جنگ میں شامل ہیں. دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والا ہی دہشت گردوں کے لیے اسلحے کی سپلائی لائن برقرار رکھے ہوا ہے
 
????? ??? ?? ???? ?? ?????? ??? ???? ??? ??. ????? ????? ???? ???? ??????? ?? ??? ?? ??? ??? ???? ???. ???? ???? ?? ???? ??? ???? ???? ?? ???? ????? ?? ??? ????? ?? ?????? ???? ?????? ???? ??? ??





???? ??????? ?? ????? ???? ?? ???? ???

?? ??? ??? ?? ??? ??? ?????
?????? ???? ????? ???
???? ??? ????? ????? ???
??? ?? ?? ??? ???? ??
?? ??? ???? ?? ?? ??
?? ???? ?????? ?? ???? ??? ?? ?? ??

??? ??? ?? ?? ??????
???? ?? ??????? ??
???? ???? ?? ?????? ??
?? ?? ?? ??? ????
????? ???? ?? ????
?? ???? ?????? ?? ???? ??? ?? ?? ??
?????????



 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)
ہمارے سر کے تاج ہمارے مائی باپ
المملکہ العربیہ السعودیہ قطر متحدہ عرب امارت
اور باقی اسلحہ کون کون بیچتا ہے ہر کوئی جانتا ہے
ساڈیاں جوتیاں --------ساڈے سر
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سعودیہ کے تعاون سے عراق میں مرضی ہی حکومت بنی پھر بھی خوش نہیں
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
پندرہ سال سے دنیا کو جھانسے میں رکھا ہوا ہے. کمزور ممالک اپنی اپنی مصلحتوں کے تحت اس جنگ میں شامل ہیں. دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والا ہی دہشت گردوں کے لیے اسلحے کی سپلائی لائن برقرار رکھے ہوا ہے



شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ستم ظريفی ديکھيں کہ وہی راۓ دہندگان جو مسلسل آئ ايس آئ ايس کے دہشت گردوں کے خلاف امريکی حکومت کے عزم کے حوالے سے شکوک وشہبات کا ذکر کرتے ہيں اور اس ضمن ميں آئ ايس آئ ايس کے ٹھکانوں پر امريکی فضائ حملوں کی ويڈيوز کو بھی بطور ثبوت ماننے سے انکار کر ديتے ہيں، وہی اب يہ الزام دھر رہے ہيں کہ ہم دانستہ آئ ايس آئ ايس کو اسلحے کی فراہمی کے عمل کا بھی حصہ ہيں۔

سب سے پہلے تو يہ واضح رہے کہ آئ ايس آئ ايس، بدر برگيڈ يا کسی بھی اور مسلح گروہ کے ہاتھوں ميں امريکی ساخت کے ہتھياروں کی موجودگی کا براہراست يہ مطلب نہيں ہے کہ امريکی حکومت اس مخصوص گروہ کو کسی بھی قسم کی امداد، تعاون يا اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔ ميں نے يہ بات پہلے بھی فورم پر کہی تھی کہ اگر پاک فوج کا اسلحہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ميں دکھائ دے تو اس کا مطلب يہ نہيں ہے کہ پاک فوج اسی دشمن کو ہتھيار فراہم کر رہی ہے جس سے وہ نبردآزما ہے۔

جو شخص بھی کسی بھی نوعيت کی فوجی کاروائ کی اونچ نيچ سے واقفيت رکھتا ہے وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ انسانی غلطی، موسمی صورت حال يا جغرافيائ طور پر غلط معلومات سميت ايسے کئ عوامل ہيں جن کی بدولت دشمن کے ہاتھ ميں اسلحے يا ديگر سازوسامان کا چلے جانا کوئ غير معمولی يا انہونی بات نہيں ہے۔

يہ کوئ سازش نہيں بلکہ ايک ايسی دنياوی حقيقت ہے جو دنيا کی کسی بھی جنگ ميں کسی بھی فريق کے ساتھ پيش آ
سکتی ہے۔



شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
کیا خوب لطیفہ ہے
مغرب کے حمایت یافتہ بشار الاسد مخالف شامی جنگجوؤں کو بھیجا جانے والا اسلحہ
یعنی اسلحہ مخالف باغیوں کو بھیجا جا رہا ہے لیکن حمایت اسد کی ہو رہی ہے

سچ ہے جب ناصبیت آتی ہے تو عقل رخصت ہو جاتی ہے
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
پندرہ سال سے دنیا کو جھانسے میں رکھا ہوا ہے. کمزور ممالک اپنی اپنی مصلحتوں کے تحت اس
جنگ میں شامل ہیں.


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہم ساٹھ سے زائد ممالک کے اس اتحاد کا حصہ ہيں جو تمام دنيا ميں عام شہريوں کی زندگیوں کو داعش کی دہشت گرد کاروائيوں سے محفوظ رکھنے کے ليے وسائل کے اشتراک اور باہم تعاون کے ساتھ مل کر کام رہا ہے۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومت کسی بھی طرح سے دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوۓ اس غلط سوچ اور نظريے کی تشہير اور اس کو فروغ دينے کے لیے کاوش کرے گی جس کے تحت دنيا بھر ميں عام عوام ہزاروں کی تعداد ميں بے گناہ شہريوں کی اموات کے ليے ہميں قصوروار سمجھيں، صرف اس ليے کہ ہم کسی بھی طرح سے دہشت گردی کے ايشو کو زندہ رکھنے اور اس کے وجود کی حقيقت کے ليے دنيا کو قائل کر سکيں؟


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہم ساٹھ سے زائد ممالک کے اس اتحاد کا حصہ ہيں جو تمام دنيا ميں عام شہريوں کی زندگیوں کو داعش کی دہشت گرد کاروائيوں سے محفوظ رکھنے کے ليے وسائل کے اشتراک اور باہم تعاون کے ساتھ مل کر کام رہا ہے۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومت کسی بھی طرح سے دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوۓ اس غلط سوچ اور نظريے کی تشہير اور اس کو فروغ دينے کے لیے کاوش کرے گی جس کے تحت دنيا بھر ميں عام عوام ہزاروں کی تعداد ميں بے گناہ شہريوں کی اموات کے ليے ہميں قصوروار سمجھيں، صرف اس ليے کہ ہم کسی بھی طرح سے دہشت گردی کے ايشو کو زندہ رکھنے اور اس کے وجود کی حقيقت کے ليے دنيا کو قائل کر سکيں؟


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/
یہ تحقیق وتحریر میری نہیں ہے. سوال دانستہ یا نا دانستہ نہیں سوال یہ ہے کے اسلحہ غلط ہاتوں میں کیسے پہنچ رہا ہے اور اس کا سدباب کیوں نہیں کیا جا رہا. یہ بدنیتی ہے یا ناکامی سپہ سالار ہونے کے ناطے اس کا ذمہ داری امریکہ ہی ہے
 

Back
Top