
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق ایک دھمکی آمیز پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیغام کو خطرناک نہیں سمجھا جارہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی بھارت کےانتہاپسند طبقے سے دیکھی نہیں جارہی ، اسی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے سوشل میڈیا پر کرکٹ آسٹریلیا کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا جس پر کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لے لیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام سے باخبر ہیں، مذکورہ بیان کو خطرناک نہیں سمجھا جارہا تاہم سوشل میڈیا پر اسی قسم کی سرگرمیاں روکنے کیلئے جامع سیکیورٹی پالیسی مرتب کرلی گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس پیغام کے نوعیت اور مواد کے حوالے سے پاکستان بورڈ ، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں ملکوں کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے تحقیقات کی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھمکی آمیز پیغام سے باخبر ہیں،دونوں ملکوں کے بورڈز اور سیکیورٹی ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ 24 سال بعدپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک دھمکی آمیز پیغام سامنے آیا، دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ بھارتی ریاست گجرات میں رہنے والے مرائدل تیواڑی نے ایک جعلی اکاؤنٹ سےیہ پیغامات بھیجے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-vs-aus-crikct%20tt.jpg