دورہ پاکستان،کیویز ٹیم میں سینئرکھلاڑیوں کی غیر موجودگی پرجنید خان برس پڑے

12junaidkhahsbabsbnsz.png

نیوزی لینڈ اور پاکستان میں 5 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو ہونا ہے : رپورٹ

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے فیصلے پر قومی فاسٹ بائولر جنید خان نے شدید تنقید کر دی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں جنید خان نے لکھا کہ: لیگز کو بین الاقوامی سیریز پر ترجیح دیتے دیکھ کر انتہائی افسوس ہو رہا ہے، انٹرنیشنل ٹیم نے ہی انہیں اس قابل بنایا ہے کہ وہ اب فرنچائز ٹیموں کے لیے کھیل سکتے ہیں۔

افسوس ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے 11 سے 12 سینئر کھلاڑی دستیاب ہی نہیں ہیں جن میں سے 9 کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ ایک کھلاڑی کائونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل 2024ء کو ہونا ہے جس کے لیے کیوی ٹیم 12 اپریل کو پاکستان آنے کے لیے روانہ ہو گی۔

نیوزی لینڈ کے آئی پی ایل میں شریک کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیمن، راچن روندرا، گلین فلپس، ڈیرل مچل، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، ڈیوان کانووے اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ ول ینگ کائونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ کرکٹ سیریز کے لیے گھریلو مصروفیات کے باعث ٹام لیتھم دستیاب نہیں ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1775379270950391933
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے، سیریز کے لیے پہلی دفعہ مائیکل بریسویل کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کیوی سکواڈ میں مائیکل بریسویل کے علاوہ ایش سودھی، ٹم سائفرٹ، بین سیئرز، جمی نیشم، ایڈم ملنے، کول مک کونچی، بین لسٹر، ڈین فاکس کرافٹ، جیکب ڈفی، جوش کلارکسن، مارک چیپمین اور فن ایلن شامل ہیں۔
 

ocean5

MPA (400+ posts)
In se bhi jeet jayn to bari bat ho gi🤣🤣😂😂
naee jeet saktay hay bilkul sahee kaha aur batsman buday like fakhar zaman bachoun k khilaf kuch runs bana ker world cup k liye pakay hain aur nawaj ek do wicketain lay ker pakay bikao mulk kee bikao team her khilaree sifarshee aur chacha iftikhar teechee mai laa aur dostoun kee team ek say bar ker ek.
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Ipl windows mein cricket Nahin khelni chahye international. It's all about money , ipl is paying money to the players they can only dream of.

Wese bhi t20 international is fun cricket