
سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ جب دوران جنگ سپہ سالار بدل دیا جائے تو جنگ جیتنا مشکل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی جنگ جیتنے کی طرف جا رہا تھا مگر اسی دوران حکومت بدل دی گئی اور اس دن سے رسک پریمیئم 3 گنا ہو گیا۔
نجی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ ماضی کی حکومت اسی بجٹ اور خزانے کے ساتھ متعدد فلاحی پروگرام چلا رہی تھی مگر موجودہ حکومت ریلیف کے نام پر صرف 2 ہزار دے رہی ہے جو کہ ناکافی ہے۔
اس کے جواب میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا اس غیریقینی کی صورتحال کے باعث ہم پر اعتماد نہیں کر رہی۔۔۔ جب تک ہم اس پر فیصلے نہیں کریں گے ہمارا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔ ہمیں جلدی سے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے متفق ہو کر اس پر دستخط کرنے چاہییں۔
ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ ان سب کے بعد سب سے اہم بات یہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے تاکہ غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جائے۔۔۔ تاکہ جمہوریت آئے اور اکنامک ریفارمز کی جا سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1534616115749564417 یاد رہے کہ ان سے قبل ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جو نئی معاشی ٹیم آئی ہے اسے کچھ سمجھ ہی نہیں ہے، ہمارے کم سن وزیر خزانہ ملک کو کینڈی لینڈ کا اکاؤنٹ سمجھ رہے ہیں، آئی ایم ایف یہ پروگرام ایک بیہودہ پروگرام ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے فارن ایکسچینج ریزروز کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، اب اس میں جو پیسہ موجود ہے وہ شاید ہم استعمال بھی نہیں کرسکتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dr0saknab1111.jpg