
دن کو مزدوری رات کو برگرشاپ، تین بیٹیوں کی ذمہ داری۔۔ گھر کے واحد خود کفیل نے ہمت نہیں ہاری بلکہ برگر بیچ کر گزر بسر کرتے ہیں، دسمبر کی شدید سردی میں دن بھر گھر پر اہلیہ کے ساتھ برگر کا سامان تیار کرتے ہیں اور پھر رات گیارہ بچے سے اسٹال لگاتے ہیں۔
بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ وہ انیس سو ستاسی سے برگر فروخت کررہے ہیں، بزرگ شہری نے بتایا کہ وہ رات دیر تک آتے ہیں پھر صبح فجر کی اذان کے بعد سبزی منڈی جاتے ہیں سبزیاں خریدتے ہیں، گھر جا کر سامان محفوظ رکھتے ہیں، فریج میں رکھتے ہیں، اس کے بعد نہا کر ناشتہ کرکے سوتے ہیں، پھر اٹھنے کے بعد دوبارہ برگر کا سامان تیار کرتے ہیں۔
بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ وہ کیچپ مایونیز سب گھر میں تیار کرتے ہیں جس میں وقت لگتا ہے۔
بزرگ شہری اکیلے ہی کام کرتے ہیں کہتے ہیں ورکز رکھے تھے لیکن انہوں نے نقصان پہنچایا اس لئے انہیں نکال دیا، میرے کاروبار کو نقصان پہنچایا ، مجھے دکان سےسڑک پرپہنچادیا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری، کام کرتا رہا، کیونکہ گھر کا گزارا کرنا تھا۔
برگر کے شوقین افراد کہتے ہیں کہ یہاں آنے کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو ذائقہ بہترین ہوتا ہے دوسرا گھر کا بنا ہواسامان ہوتا ہے، سب کچھ تازہ ہونے کی وجہ سے کھانے کا مزہ الگ ہے، کسٹمرز کہتے ہیں کہ انکل اکلیے ہوتے ہیں وقت زیادہ لگتا ہے اس کے باجود ہم انتظار کرلیتے ہیں کیونکہ ان کا برگر اور شوراما بہترین ہوتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhazu11i.jpg