دن بدن بچوں میں بڑھتی دل کی بیماری

Bushra

Voter (50+ posts)
عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ


297944_70532272.jpg



پاکستان میں دل کے نقص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ،پاکستان میں ہر سال کئی بچے دل میں نقص لیے پیدا ہو رہے ہیں

پشاور(دنیا نیوز)ایسے 80 فیصد بچوں کے دل میں سوراخ اور باقی کے دل کے والو میں نقص ہوتا ہے ۔ د ل میں سوراخ والے بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے ہاتھ پاؤں نیلے پڑجاتے اور بھوک نہیں لگتی۔ طبی ماہرین خاندان میں شادیوں کو اس مرض کا اہم سبب قرار دیتے ہیں۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مطابق جو بچے دل کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ان پر نزلہ، زکام اور ڈائریا جیسی موسمی بیماریاں جلد حملہ آور ہو تی ہیں کیو نکہ ایسے بچوں میں قوت مدافعت بہت کم ہو تی ہے ۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہر سال پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 11 بچے دل میں نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ادویات کے ذریعے کیا جا تا ہے تاہم بڑی تعداد میں آپریشن بھی تجویز کیا جا تا ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں امراض قلب میں مبتلا بچوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا ئے تو کئی بچوں کی زندگیا ں بچائی جا سکتی ہیں۔
Source


 

Back
Top