Arslan
Moderator

10157698.cms دنیا کا سب سے سستا ٹیبلٹ کمپیوٹر صرف 35 ڈالر میں 5 اکتوبر کو بھارت میں پیش کیا گیا۔اس ٹیبلٹ کی قیمت 35 ڈالر رکھی گئی ہے۔ جو ہندوستانی کرنسی میں 1500 روپے اور پاکستانی کرنسی میں 3000 روپے بنتے ہیں۔اس ٹیبلٹ کو خاص طور پر طالب علموں کے لئے بنایا گیا ہے جسکی بدولت اب وہ باآسانی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ پڑھائی سے متعلق دیگر امور میں بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ٹچ سکرین کی حامل اس ٹیبلٹ میں انٹرنیٹ براوزر ، پی ڈی ایف ریڈر ، ویڈیو کانفرسنگ سافٹ وئیر ، اوپن آفس ، میڈیا پلئیر ، اور دیگر بہت سے فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ابتدائی پروٹوٹائپ ورژن میں گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کو استعمال کیا گیا تھا۔
source