
دنیا کے سب سے خشک ترین صحراؤں میں شمار ہونے والے صحرا"صحارا" میں ایک خشک جھیل 50 سال بعد دریا میں تبدیل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیل نے دنیا بھر میں جہاں تباہی مچائی ہے وہیں چند مقامات پر اس نے سحر انگیز تبدیلیاں بھی پیدا کی ہیں، ایسی ہی ایک مثبت تبدیلی مراکش کے جنوب میں واقع صحرا میں دیکھنے کو ملی جہاں اس بار 2 دنوں میں غیر معمولی بارشیں ہوئی جس سے صحرا کے کئی علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار ہوگئے۔
اس صحرا میں واقع ایک گاؤں ٹیگونائٹ میں ستمبر کے آخری دو دنوں میں 100 ملی میٹر سے بھی زائد کی بارش ریکارڈ کی گئی، ایسی ریکارڈ بارشوں کے باعث خشک صحرا میں کئی مقامات پر سیلابی پانی جمع ہوا اور پھر یہ سیلابی پانی اپنی جگہ بناتے بناتے قدیم صحرا کی ریت اور پودوں کے درمیان سے گزرا۔
اس منظر کی چند دلکش و خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، مراکش کی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 سال سے خشک سالی کے بعد غیر معمولی بارشوں نے جہاں زمین میں مثبت تبدیلیاں رونما کی ہیں وہیں مراکش اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی فصلیں تباہ بھی ہوگئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dunay111.jpg