دنیا بھر میں قید پاکستانی

Mojo-jojo

Minister (2k+ posts)
دنیا بھر میں آٹھ ہزار پاکستانی قیدی

ہارون رشید
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد




130828095934_tj_prison304.jpg


مغربی ممالک میں سے زیادہ پاکستانی برطانیہ کی جیلوں میں قید ہیں، تاہم مجموعی طور
پرسب سے زیادہ پاکستانی قیدیوں کی تعداد سعودی عرب میں بند ہے


پاکستان نے امریکہ اور یورپ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے لیکن 2012 سے اب تک تقریباً آٹھ ہزار سے زائد پاکستانی شہری مختلف ممالک کی جیلوں میں مختلف جرائم کے الزام میں سزائیں بھگت رہے ہیں۔

اکثر پاکستانی امیگریشن اور منشیات جیسے مقدمات میں اندر ہوئے ہیں لیکن افریقی ملک ایتھوپیا میں واحد پاکستانی قیدی اغلام بازی (مرد کے مرد کے ساتھ جنسی تعلقات) کے الزام میں قید ہیں۔

تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 102 پاکستانی قید ہیں، جو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی، جنسی حملے، قتل، منشیات کے کاروبار، فراڈ، چوری اور جعلی شادی کے الزامات کے تحت قید ہیں۔ لیکن اس سرکاری فہرست میں دہشت گردی کے الزام میں کسی پاکستانی کے قید ہونے کا ذکر نہیں ہے یا پھر جان بوجھ کر انہیں قتل یا دوسرے جرائم کے کھاتے میں ڈال کر چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔

پاکستانی ڈاکٹر عافیہ کو افغانستان کے مشرقی شہر غزنی سے امریکی فوجیوں نے گرفتار کیا تھا اور وہ چھ پاکستانی جو امریکی قیدخانے گوانتاناموبے میں رکھے گئے ہیں کی گرفتاریاں 2012 سے قبل ہوئی تھیں، لہٰذا وہ اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

تاہم اگر تازہ معاہدے سے اگر کسی کو فائدہ ہوسکتا ہے تو وہ بڑی تعداد میں یورپی جیلوں میں قید پاکستانی ہیں۔ 2012 اور 2013 میں یورپی ممالک میں گرفتار کیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد تقریبا 850 ہے۔

ان میں سب سے سب سے زیادہ پاکستانی برطانیہ میں یعنی 335 گرفتار ہوئے ہیں، جنھیں تشدد، جنسی جرائم، چوری، ڈاکہ اور قتل جیسے الزامات کے تحت پسِ زنداں کیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر یورپی ملک سپین ہے جہاں تقریبا 150 پاکستان اس دوران پکڑے گئے ہیں۔

یورپی ممالک میں مقید پاکستانی

برطانیہ 335
سپین 150
اٹلی 127
فرانس 75
یونان 70
آسٹریا 22
ڈنمارک 20
جرمنی 16
بیلجیئم 8
پرتگال 7
سربیا 7
ہنگری 3


اس کے علاوہ سویڈن، رومانیہ میں دو دو جب کہ پولینڈ میں ایک پاکستانی مقید ہیں۔

یورپ اور امریکہ کے علاوہ مسلم ممالک میں سعودی عرب وہ ملک ہے جہاں دنیا بھر میں سے سے زیادہ پاکستانی گذشتہ ڈیڑھ برسوں میں گرفتار ہوئے ہیں، جن کی تعداد 1920 ہے۔ اس کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں 1800 متحدہ عرب امارات میں، 630 اومان میں اور 265 کویت میں زیر حراست ہیں۔

ہمسایہ ممالک میں سب سے زیادہ پاکستانی بھارت میں یعنی چار سو پچاسی گرفتار ہوئے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد غالباً مچھیروں کی بھی ہوسکتی ہے۔ افغانستان میں جو تقریبا ساڑھے تین سو گرفتار ہوئے وہ دہشت گردی اور طالبانئزیشن کے الزامات کے تحت بھی ہیں۔ ایران اور چین میں یہ تعداد تقریباً دو دو سو ہے۔

اس کے علاوہ سری لنکا میں 56، ملائشیا میں 225، نیپال میں 27، یمن میں منشیات کے الزام میں 13، تھائی لینڈ میں 70، جنوبی افریقہ 13، اور کمبوڈیا میں ایک شہری گرفتار ہوا ہے۔



http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/08/130829_pakistani_prisoners_zis.shtml
 
Last edited by a moderator:

famamdani

Minister (2k+ posts)
0,00444 % from country population ................in foreign country prison ..............(clap)(clap)

and rest in Pakistan...........prisoner as economic politic DARKNESS ..................99,9956 %(cry)(cry)(cry)
 

Back
Top