دنیا بھر میں بیروزگاری کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کون سا ؟

unemlaahaha.jpg


دنیا بھر میں بیروزگاری کی فہرست جاری کردی گئی ہے، پاکستان کا نمبر 24واں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں بیروزگاری کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، ا ن اعداددوشمار میں دنیا بھر کے ممالک میں بیروزگاری کی شرح اور اس شرح کی بنیاد پر فہرست بھی مرتب کی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ بیروزگاری کی شرح نائیجریا میں ریکارڈ کی گئی، بیروزگاری کی شرح میں سب سے پہلے نمبر پر براجمان نائیجریا میں یہ شرح33اعشاریہ3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ساؤتھ افریقہ 32اعشاریہ9 فیصد بیروزگاری کےساتھ دوسرے ، ہرزیگوینا اور وسنیا 29اعشاریہ3 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق چین اور کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 5اعشاریہ دو فیصد، پاکستان میں 6اعشاریہ 5 فیصد۔

اسی طرح افغانستان میں 13اعشاریہ3 فیصد، بنگلہ دیش میں 4اعشاریہ7 فیصد، امریکہ میں 3اعشاریہ7 فیصد رہی، دنیا میں بیروزگاری کی سب سے کم شرح صفر اعشاریہ1 فیصد قطر میں ریکارڈ کی گئی۔
 

Back
Top