
لاہور میں دفعہ 144 لگانے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا ہے جن کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، پنجاب حکومت نے سیاسی سرگرمیوں اور ریلیوں پر صرف ایک روز کیلئے پابندی عائد کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1634815677017079808
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن سے متعلق پہلے ہی پلان اور اعلان کیا گیا تھا۔
دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ جس نے عدالت جا کر شوق پورا کرنا ہے کرلے، دفعہ 144 لگا دی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں میچ ہے، اور میراتھن ریس بھی ہے کسی صورت عمران خان کو ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
عامر میر نے کہا کہ دفعہ 144 صرف آج کے دن کے لیے ہے، اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی مدت کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کی ریلی کے اعلان کے بعد لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلوس پر پابندی عائد کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amimaasaahs.jpg