اقوام متحدہ کا صدر دفتر نیویارک میں واقع ہے جس کا ایڈریس 405 ایسٹ 42 سٹریٹ میں واقع ہے- اور اس کا ٹائم سکویئر سے فاصلہ قریبا 1 میل ہے اور یہ فاصلہ پیدل 10 سے 15 منٹ میں طے ہوتا ہے- ٹائم سکویئر سے لیکر اقوام متحدہ کی طرف جاتے ہوئے وہاں بل بورڈز اور ہورڈنگز موجود ہیں جہاں پر لوگ ایک دن کے لحاظ سے پیسے ادا کرکے اپنی ایڈورٹائزمینٹ کرتے ہیں- یہاں پر بل بورڈ کا کرایہ 7 ہزار سے لیکر 10 ہزار ڈالر پر ڈے ہے- اور یہاں تقریبا 238 کے قریب بل بورڈز ہیں- نیچے دی گئی کچھ پی ٹی ایم کی تصاویر ہیں جو کہ اسی ایریا میں لگائی گئی ہیں جہاں صرف 1 دن کا کرایہ 7 ہزار سے لیکر 10 ہزار ڈالر کے درمیان ہے- یہ 5 بل بورڈز ہیں تو کم سے کم کرایہ بھی لگاؤں تو یہ 1 دن کا 35 ہزار سے 40 ہزار ڈالر کرایہ بنتا ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں 160 روپے فی ڈالر کے حساب سے 56 لاکھ روپے سے لیکر 64 لاکھ کے درمیان بنتے ہیں- اب پی ٹی ایم کے بنیادی 3 کردار ہیں منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر- کیا ان تینوں کی اتنی پسلی ہے کہ یہ 64 لاکھ روپے 1 دن کا صرف پبلسٹی کی مد میں خرچ کردیں- ؟؟
اگر آپ اس کا جواب ہاں سمجھتے ہیں تو اپنے ان مشران کو کہیے اس کی رسیدیں قوم کے سامنے پیش کردیں اور آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی واضح کردیں- کسی پر غداری کا
کوئی فتوی نہیں لگایا نہ ہی کسی اور ملک پر مدد کا الزام لگایا سمپل رسیدیں پیش کردیں قوم کی کھپ خود بخود بند ہوجائے گی