درجنوں مقدمات میں نامزد ملزم تھانہ چوہنگ میں بطور مہمان خصوصی مدعو

kashifamh11i.jpg

پنجاب پولیس کا ملزمان کو خصوصی مہمان بنانے کا آغاز۔۔ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کو چونا لگانیوالا کاشف ضمیر چوہنگ پولیس اسٹیشن میں مہمان خصوصی

صحافی عمران بھٹی کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کو چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔کاشف ضمیر کو ٹریننگ سینٹر کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیا عملے سیلفیاں بھی بنوائیں
https://twitter.com/x/status/1778347041795477565
عمران بھٹی کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف ضمیر اس وقت لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 13 مقدمات میں نامزد ہے۔

یادرہے کہ عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے شہرۂ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کی شکایت پر پنجاب پولیس نے جون 2021 کو ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار تھا۔اس وقت عمران خان برسر اقتدار تھے۔
https://twitter.com/x/status/1777234913172787616
ترک اداکار ایگن آلتن نے کاشف ضمیر کے خلاف آئی جی پنجاب کو ایک شکایتی ای میل بھیجی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا اور ثبوت بھی فراہم کیے۔اسکے بعد آئی جی پنجاب نے کاشف ضمیر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا۔

سی سی پی او لاہور نے تھانہ اقبال ٹاؤن کی پولیس نے جب کاشف ضمیر کے گھر جب چھاپہ مارا تو وہاں سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی برآمد ہوئی، جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کیا ۔کاشف ضمیر نے گھر پر چھاپے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے سامنے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا مگر وہ ثبوت اور بے گناہی پیش کرنے میں ناکام رہا۔

اس وقت کے ڈی ایس پی سی آئی اے میاں شفقت نے کہا تھا کہ ’کاشف ضمیر جعلی سونا پہن کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے، کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ فراڈ کر کے پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی‘۔

سی آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9ایم ایم پستول اورگولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں پہلے سے 6 مقدمات درج ہیں جبکہ وہ کئی فراڈ کے کیسز میں ملوث بھی ہے۔

حکام کے مطابق ملزم نے رواں سال ترک اداکار کو جعلی کمپنی کی تشہیر کے لیے معاہدے کے تحت پاکستان بلایا اور معاہدے کی رقم جعلی چیک کے ذریعے کی۔کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نا کرنے پر اینجن التان کام کئے بغیر دو ماہ قیام کے بعد اپنے ملک وآپس چلے گئے۔
 
Last edited:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
تو کیا ہوا یہ چھوٹا چور ہے بڑا چور وزیر آجم اور زانی نانی وجیر اعلی ہے انہیں سعودیہ کا دورہ کرایا جا رہا ہے وہ وہاں سیلفیاں لے رہے ہیں پاکستان میں ایسے ہی ہوتا ہے
 
Azpir

MPA (400+ posts)
kashifamh11i.jpg

پنجاب پولیس کا ملزمان کو خصوصی مہمان بنانے کا آغاز۔۔ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کو چونا لگانیوالا کاشف ضمیر چوہنگ پولیس اسٹیشن میں مہمان خصوصی

صحافی عمران بھٹی کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کو چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔کاشف ضمیر کو ٹریننگ سینٹر کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیا عملے سیلفیاں بھی بنوائیں

عمران بھٹی کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف ضمیر اس وقت لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 13 مقدمات میں نامزد ہے۔
https://twitter.com/x/status/1777234913172787616
یادرہے کہ عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے شہرۂ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کی شکایت پر پنجاب پولیس نے جون 2021 کو ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار تھا۔اس وقت عمران خان برسر اقتدار تھے۔
ترک اداکار ایگن آلتن نے کاشف ضمیر کے خلاف آئی جی پنجاب کو ایک شکایتی ای میل بھیجی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا اور ثبوت بھی فراہم کیے۔اسکے بعد آئی جی پنجاب نے کاشف ضمیر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا۔

سی سی پی او لاہور نے تھانہ اقبال ٹاؤن کی پولیس نے جب کاشف ضمیر کے گھر جب چھاپہ مارا تو وہاں سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی برآمد ہوئی، جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کیا ۔کاشف ضمیر نے گھر پر چھاپے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے سامنے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا مگر وہ ثبوت اور بے گناہی پیش کرنے میں ناکام رہا۔

اس وقت کے ڈی ایس پی سی آئی اے میاں شفقت نے کہا تھا کہ ’کاشف ضمیر جعلی سونا پہن کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے، کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ فراڈ کر کے پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی‘۔

سی آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9ایم ایم پستول اورگولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں پہلے سے 6 مقدمات درج ہیں جبکہ وہ کئی فراڈ کے کیسز میں ملوث بھی ہے۔

حکام کے مطابق ملزم نے رواں سال ترک اداکار کو جعلی کمپنی کی تشہیر کے لیے معاہدے کے تحت پاکستان بلایا اور معاہدے کی رقم جعلی چیک کے ذریعے کی۔کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نا کرنے پر اینجن التان کام کئے بغیر دو ماہ قیام کے بعد اپنے ملک وآپس چلے گئے۔
Jab oper saray chor baithay han to bhae AP ko is sastay Fardeen Khan k police training center visit pe Kiya masla ha.
Dosra, Police walay to hai e chor uchakay or dheeli panto walay... Unke liyay aik nausarbaaz chief guest hona bilkul munasib ha.