دبئی میں پاکستانی شہری کا قاتل ہم وطن نکلا

dubaiaahahsa.jpg

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری کا قاتل کوئی اور نہیں ہم وطن ہی نکلا، گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والے عنصر نامی شہری کو دو روز قبل دبئی میں قتل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے اور تحققیات شروع کی۔

دبئی کی سی آئی ڈی پولیس نے سی آئی اے اسپیشل سیل سے مقتول کے گھر کا پتہ پوچھنے کیلیے گوجرانوالہ پولیس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول علی پور چھٹہ کے علاقے کھیوکی کا رہنے والا تھا۔

سی آئی اے اسپیشل سیل کی ٹیم کھیوکی میں جب تفتیش کی تو وہاں سے قاتل کا سراغ ملا جس پر دبئی پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا مبینہ طور پر واقعے میں عباس نامی شخص ملوث ہے، جو دبئی میں ہی مقیم ہے۔

دبئی پولیس نے جب ملزم عباس کو گرفتار کیا تو اُس نے انکشاف کیا کہ وہ عنصر کی تیسری بیوی سے شادی کا خواہش مند تھا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ عنصر کی اہلیہ بھی اس واردات میں ملوث ہے اور قتل کے بعد سے فرار ہے۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
iss main konsi bari baat hai..

yahan ghaddar fauj 75 saal se apnay hi Pakistanio ki gardanain kaat rehi hai..

kabhi bangali, kabhi muhajir, kabhi bloach, kabhi pakhtun.. kabhi shia, kabhi hazara.. kabhi kashmiri... kabhi sindhi.. ab punjabi
 

Back
Top