
متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے بولر تھنگاراسو نتاراجن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے آئی پی ایل منتظمین نے سن رائزر حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق منعقد کرایا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ تھنگاراسو نتاراجن اور ان قریبی چھ کھلاڑیوں بشمول وجے شنکر کو ٹیم سے آئسولیٹ کردیا گیا ہے، ان کے علاوہ فزیو تھیراپسٹ جے شیام سندر، ڈاکٹرانجنا وینن، لاجسٹک مینیجر توشار کیھد کر اور نیٹ باؤلر پیریاسمے گنیسا کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
حیدرآباد کی ٹیم کی کپتانی نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کررہے ہیں جو اس وقت آٹھ ٹیموں میں آخری نمبر پر ہےاور اسے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے اگلے تمام میچز جیتنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کا موجودہ ایڈیشن بھارت میں شروع ہوا تھا تاہم کووڈ کی خراب صورتحال کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب 5 ماہ کے تعطل کے بعد بقیہ میچز یو اے ای میں کرائے جارہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Bwqr83w/13.jpg