دبئی اسٹیڈیم میں شعیب ملک کا شاہد آفریدی کو سلیوٹ، ویڈیو وائرل

1%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C%DA%A9%DB%8C.jpg

گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے کیلئے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی بھی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی اسٹیڈیم پہنچے تو ٹیم میں کھیلنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک انہیں ملنے کیلئے ان کے قریب چلے گئے اور سلیوٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک چل کر اس اسٹینڈ کی طرف آئے جہاں شاہد آفریدی موجود تھے انہوں نے ہاتھ ہلا کر سابق کپتان کو متوجہ کیا اور پھر انہیں ہاتھ اٹھا کر سلیوٹ بھی کیا جب کہ ان کے اس سلیوٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے بھی ہاتھوں سے تھمبس اپ کا اشارہ کر کے میچ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1454154440362143750
دبئی اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین نے دونوں کھلاڑیوں کے مابین احترام بھرے اس انداز کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا اور بعد ازاں اس ویڈیو پر متعدد تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
 

Back
Top