دانیال عزیز اور احسن اقبال کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ کیا ہے؟اندرونی کہانی

1azaiiaqiasnnsisnkdh.png

دانیال عزیز اور احسن اقبال کے درمیان تنازعہ اس بات کا ہےکہ سابقہ حلقہ بندی میں احسن صاحب نے دانیال عزیز کے حلقے کو تقسیم کروایا دانیال عزیز کے آبائی گاؤں والا علاقہ اور پی پی کا حلقہ اپنے حلقے میں شامل کروایا جہاں سے وہ ہمیشہ الیکشن لڑتے تھے۔

اس کے بعد دانیال عزیز اور اویس قاسم کے پاس چیئرمینوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود نواز شریف کو کہہ کر ان کا امیدوار دستبردار کروا کر اپنے بیٹے کو چیئرمین ضلع کونسل بنوایا۔

منصوبہ بندی کے وزیر ہونے کے سبب نارووال کے لئے اربوں کے پراجیکٹ اور یونیورسٹیاں جبکہ شکرگڑھ اور ظفروال کو کچھ نہیں ،حالانکہ خود شکر گڑھ کے رہائشی ہیں ،کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں رشید کے بیٹے کو ٹکٹ دلوانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد دانیال عزیز گروپ کے امیدوار صدیق بھٹلی کو ہروانے میں کردار
،صدیق بھٹلی 300 ووٹوں سے ہارا

احسن صاحب کے حلقے سے ایک بھی پولنگ اسٹیشن نہیں جیتا ،اویس قاسم جس کی یہ مخالفت کر رہے وہ ن لیگی امیدوار کی الیکشن مہم کا انچارج تھا۔

اب دانیال عزیز کے نیچے دونوں حلقوں میں اپنی مرضی کے امیدوار لانے کی کوشش ۔ایک میں بیٹا دوسرے میں مرضی کا امیدوار دانیال کے آبائی حلقے کو کاٹ کر پہلے ہی کزن کو ایم پی اے بنوا چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1731051044283851091
مسلم لیگ ن نے پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے خلاف بیان دینے پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا,مسلم لیگ ن کے مطابق شوکاز نوٹس دانیال عزیز کے 30 نومبر کے بیان پر جاری کیا گیا ہے، شوکاز نوٹس میں دانیال عزیز سے7 دن میں تحریری وضاحت مانگی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1731348262874161295
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نےکچھ دن قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں احسن اقبال پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے، ان کے دور میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ہوئی، مہنگائی کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

احسن اقبال کا کہنا ہےکہ سمجھ نہیں آ رہا کہ دانیال عزیز بلاول بھٹو کی زبان کیوں بول رہے ہیں، الزامات کو مسترد کرتا ہوں، میری وزارت سے مہنگائی کا تعلق ہی نہیں, لگتا ہے دانیال عزیز میرا نام استعمال کرکےکسی اورکو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کتے ہڈی پر لڑتے ہی رہتے ہیں ان دونوں کی لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے گنجا ہڈی کے ٹکڑے کر کے دونوں کے آگے ڈالے گا تو یہ پھر سے ٹی وی پر چوکیداری شروع کر دیں گے
 

Back
Top