داعش کا بھارت میں اپنا 'صوبہ' قائم کرنے کا دعویٰ

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
5cd71e6bedeeb.jpg

دہشت گرد تنظیم 'داعش' نے کشمیر کے متنازع خطے میں گروپ سے مبینہ تعلق کی بنا پر جنگجو کی ہلاکت کے بعد پہلی بار دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بھارت میں 'صوبہ' قائم کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق داعش کی 'عمق' نیوز ایجنسی نے 'وِلایہ آف ہند' کے نام سے نئے صوبے کا اعلان کیا۔

نیوز ایجنسی کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ کشمیر کے ضلع شوپیاں اور آمشی پورا میں داعش کے حملوں میں بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

داعش کا بیان بھارتی پولیس کے اس بیان سے مطابقت رکھتا ہے کہ شوپیاں میں کارروائی کے دوران علیحدگی پسند اشفاق احمد صوفی ہلاک ہوا۔

عراق اور شام میں پسپا ہونے کے بعد نئے صوبے کے قیام کا بیان داعش کی جانب سے اپنی طاقت ثابت کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔

داعش کی طرف سے ان دنوں حملہ کرکے فرار ہونے اور خودکش حملوں جیسے واقعات سامنے آرہے ہیں اور ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں کئی دھماکوں کی ذمہ داری بھی اسی نے قبول کی تھی، جس میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شدت پسندوں کی نگرانی کرنے والے سائٹ اِنٹیل گروپ کی ڈائریکٹر ریٹا کاٹز نے کہا کہ 'اس خطے میں صوبے کے قیام کا اعلان جہاں حقیقت میں اس کا کوئی کنٹرول نہیں ہے، مضحکہ خیز ہے تاہم اسے معمولی نہیں سمجھا جاسکتا۔'

انہوں نے کہا کہ 'دنیا شاید اس پیشرفت کو نظر انداز کردے لیکن اس طرح کے غیر محفوظ خطوں میں شدت پسندوں کے لیے مثبت علامت ہو سکتا ہے جس سے انہیں داعش کی 'خلافت' کا نقشہ دوبارہ تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔'

فوجی حکام اور داعش کے ہمدرد میگزین کو اشفاق احمد صوفی کے انٹرویو کے مطابق اشفاق احمد، داعش سے منسلک ہونے سے قبل ایک دہائی سے زائد عرصے تک کشمیر میں کئی علیحدگی پسند گروپوں میں شامل رہا۔

پولیس اور فوجی ذرائع کے مطابق وہ سیکیورٹی فورسز پر دستی بموں کے کئی حملوں میں ملوث رہا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اشفاق صوفی شاید وہ آخری شدت پسند تھا جو داعش سے منسلک تھا۔
https://www.dawnnews.tv/news/1103121
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan should fully support them!!

Hypothetically yes. HOWEVER, Pakistan should and must stay away from these people "keeounkeh eik din yeh aag hamaray apnay daman ko apni lpait mein lay lay gee." Their splinter groups will act independently and they would NEVER listen to their Khalifah Baghdadi. We have seen this and we have suffered enough in the hands of Taliban splinter groups like Pakistani Taliban and dozen others.

So, in my judgement we should stay away from this fire.
 
insouciant

Minister (2k+ posts)

Sir as if mere kehne se Pak ne support krna shuru kr daina hai! Haan but mere kehne se kuch logo ki bund mei aag zaroor lagni hai!! Samajh tou aap gaye hongaye!! ??
 
الرضا

Senator (1k+ posts)
Pakistan should fully support them!!
جی نہیں۔ داعش کا تعلق مسلمانوں سے نہیں۔ کشمیری داعش انڈیا کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہو گی۔ ان کا مقصد کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنا ہے۔ کل امریکہ اور اتحادی مل کر کشمیر کی جدوجہد آزادی کو اسی بناء پر دہشت گردی سے تعبیر کریں گے اور ہم کچھ بھی نہیں کر پائیں گے۔
 
Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)
JOKE OF THE DAY
800'00 INDIAN FAUJI KASHMIR MEIN DEPLOYED HEIN AUR AIK CHUTIA FAKE ( SO CALLED MUSALMAN ) TERRORIST ORGANIZATION J ISE ALMI POWERS RUN KAR REHI HEIN KASHMIR MEIN REH KAR ANAY WALAY DINON MEIN INDIAN FAUJ KAY SATH CPEC AUR PAKISTAN KO SABOTAGED KARNAY KI SAZISH HAI
 
GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
The atrocities and massacres that India is committing in Kashmir and other regions, an armed struggle against Indian pigs is inevitable.
 
الرضا

Senator (1k+ posts)
JOKE OF THE DAY
800'00 INDIAN FAUJI KASHMIR MEIN DEPLOYED HEIN AUR AIK CHUTIA FAKE ( SO CALLED MUSALMAN ) TERRORIST ORGANIZATION J ISE ALMI POWERS RUN KAR REHI HEIN KASHMIR MEIN REH KAR ANAY WALAY DINON MEIN INDIAN FAUJ KAY SATH CPEC AUR PAKISTAN KO SABOTAGED KARNAY KI SAZISH HAI
بالکل یہی بات ہے۔ امریکہ نے داعش کی ایک شاخ پہلے ہی افغانستان میں قائم کر رکھی ہے، اور اب تحریک آزادئ کشمیر کو کچلنے کے لیے انڈیا کے ساتھ مل کر ایک اور داعش بنائی ہے۔ پاکستان کو چاہیے کہ خاموش تماشائی نہ بنے، انڈیا کے ساتھ وہ گیم کھیلے جو انڈیا ہمارے ساتھ کھیل رہا ہے۔ کنٹرول لائن پر فالس فلیگ آپریشن کرائے، الزام انڈین داعش پر لگائے اور امریکہ اور عالمی برادری کے نام پر داعش کے ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائیک کرے۔ پھر دیکھنا انڈیا کی حالت۔
 
الرضا

Senator (1k+ posts)
The atrocities and massacres that India is committing in Kashmir and other regions, an armed struggle against Indian pigs is inevitable.
ہاں لیکن داعش کے نام پر نہیں، ورنہ یہ مسلح جدوجہد اسی طرح کچل دی جائے گی جس طرح عراق و شام میں دبا دی گئی۔