گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کرلیا جس پر علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی رہنما تنقید کی زد میں ہیں۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اس پر کہا کہ کل خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور ہونا میرے لیے مکمل طور پر حیران کن ہے۔
انہوں نے مزید کہا ک 22 جون کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اس فیصلے کی توثیق کی تھی کہ اگر خان صاحب سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو بجٹ کو آخری ممکنہ تاریخ پر منظور کیا جائے، تاکہ مالیاتی انتشار سے بچا جا سکے۔
https://twitter.com/x/status/1937409177598451959
صحافی لحاظ علی نے کا کہ علی امین گنڈاپور کی بڑھکیں ” اسمبلی تحلیل کردیں گے “ جھاگ کی طرح بیٹھ گئیں۔۔پہلے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان سے ملے بغیر بجٹ پاس نہیں ہوگا مگر اب عمران خان سے ملے بغیر خیبر پختونخوا بجٹ پاس ہو گیا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1937375960615256165
Last edited by a moderator: