
صوبائی حکومت نے نئے مالی سال 23۔2022 میں نئی گاڑیوں کی خریداری، سرکاری افسران کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج معالجے اور تربیتی ورکشاپس و سمینارز میں شرکت کے لئے بیرون ملک دوروں اور فائیو سٹار ہوٹلز میں سرکاری خرچ پر ورکشاپس اور سمینارز کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پابندی صوبائی حکومت نے نئے مالی سال 23-2022 کے لئے جاری کفایت شعاری پالیسی کے تحت لگائی ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق نئے مالی سال کے دوران پہلے سے منظور شدہ آسامیوں کے علاوہ نئی آسامیوں پر پابندی ہوگی۔
تاہم مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ اسی طرح پالیسی کے تحت نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہونگے ماسوائے ایمبولینسز، فائر فائٹر ٹرک، بسوں، مسافر وینز، قیدیوں کے وینز، موٹرسائیکل واٹر باؤزر ٹرک ریسکیو کی گاڑیاں اس پالیسی سے مستثنیٰ ہونگی۔
اسی طرح پالیسی کے تحت سرکاری اخراجات پر بیرون ملک ورکشاپس اور سمینارز شرکت، فائیواسٹار ہوٹلوں میں سرکاری اخراجات پر ورکشاپس اور سمینارز کے انعقاد، سرکاری افسران کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mehmod-khan-kpk-trrr.jpg