خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن: کتنے ہزار امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں؟

kpk-election11.jpg


خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج 19 دسمبر کو ہو رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں جنرل نشستوں پر 217 امیدوار اور خواتین کی نشستوں پر 876 امیدوار لیڈی کونسلر منتخب ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کسان نشستوں پر 285 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ یوتھ کونسلر کی نشستوں پر 500 اور اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف پشاور سے جنرل نشستوں پر 62 اور خواتین نشستوں پر 145 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئیں جبکہ کسان نشستوں پر 105 اور اقلیتی نشستوں پر 45 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے جن اضلاع میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ شامل ہیں۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں، تحریک انصاف بھی الزامات کی زد میں ہے ، سابق وفاقی وزیر اکرم درانی نے تحریک انصاف کے وزیر پر حملے اور پولنگ عملے کو یرغمال بنانے کا الزام لگایا ہے
 

Back
Top