خیبرپختونخواالیکشن: تحریک انصاف کی کاغذات نامزدگی نہ ملنے کی شکایات

azamaahah.jpg


الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے جس کے مطابق سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ کے درمیان جمع کرائے جانے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 22 مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔


پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے آج متعلقہ ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی نہ دیئے جانے کی شکایت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر ورہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کو خط لکھا گیا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی نہیں دیئے جا رہے۔ ریٹرننگ افسران کا کاغذات نامزدگی دینے سے انکار صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد سے انحراف اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

خط کے متن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نامزد امیدواروں کا استحقاق ہے کہ ان کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی بروقت فراہم کریں۔ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی دینے میں دیر کی گئی تو اسے قانون کی سخت ترین خلاف ورزی اور قبل ازوقت دھاندلی تصور کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی ہدایت کی جائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کور کرنیوالے صحافی فہیم اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کا بگل بج گیا، کل صبح 8 بجے سے پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوجائیگا
https://twitter.com/x/status/1634568573610782720
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی میں انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دے دی تھی۔
 

Back
Top