
پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم حکومت میں شمولیت غلطی قرار دے دی،خورشید شاہ نے قوم سے معافی مانگ لی
نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ 16 ماہ حکومت میں رہے، غلطی ہوگئی، معافی دے دیں
https://twitter.com/x/status/1717898229550051498
یہی پیپلزپارٹی تھی جو 16 ماہ پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ بنی رہی، تحریک انصاف پر ہونیوالے مظالم پر پیپلزپارٹی نے شہبازحکومت کا بھرپور ساتھ دیا اور ایسے بیانات دیتے رہے کہ جیسے اگلی حکومت انکی ہوگی لیکن اب قرعہ فال نوازشریف کے نام نکلا ہے۔
عمران خان نے جب دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو یہی پیپلزپارٹی تھی جو الیکشن کی بھرپور مخالفت کرتی رہی اور کہتی رہی کہ الیکشن جب بھی ہونگے انکی مرضی سے ہی ہونگے۔
آصف زرداری نے کہا تھاکہ یہ لوگ 2ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، یہ تبھی ہونگے جب میں کراؤں گا۔
اپنے کارکنوں کو صبر کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھ اکہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے، سارےدکھ درد دور ہوجائیں گے، میں نے14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1717923584402923828 https://twitter.com/x/status/1717925957259112708
اس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جب تک کمپنی نے زرداری کو گود میں بٹھایا ہوا تھا انکی گردن میں سریا تھا کہتے تھے عمران خان کے خلاف سازش امریکہ نہیں بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی، جب زرداری چاہے گا تب الیکشن ہونگے جسکو زرداری کہے گا وہ چیف بنے گا جیسے ہی کمپنی نے لات کرائی معافیاں مانگنی شروع کردی
https://twitter.com/x/status/1717899124895252844 https://twitter.com/x/status/1717959040477925600 https://twitter.com/x/status/1717945377695961523
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zaridh1i1i1h2.jpg