
لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ پیش کر دی، 8یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہماری گنتی پوری ہو گئی ہے اور کوشش ہو گی کہ ایمپائر غیرجانبدار ہوجائے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے اور 8 یا 9 مارچ کو اسپیکر اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، ہمارے نمبرپورے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزرا سرکاری خرچے پرملک سے بھاگنے کی کوشش میں ہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، ہمارے نمبرپورے ہیں،ہماری تحریک سے عوام میں بیداری آئی ہے۔