خواجہ سعد رفیق کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے مؤقف سامنے آ گیا
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اور پارٹی نہیں چھوڑ رہے۔