
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہونا جھوٹ ہے، اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف کے حامیوں کیلئے "یوتھیوں" کا لفظ بھی استعمال کیا۔
اپنے ایکس پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ھیں کہ 190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ھوۓ ھیں۔ یہ سراسر جھوٹ ھے اور یوتھیوں کی جہالت ھے۔۔
انہوں نے کہا کہ ملک ریاض صاحب نے جس زمین پہ کراچی بحریہ ٹاؤن بنایا ھے وہ سندھ حکومت کی تھی اور وہ کوڑیوں کے بھاؤ ملک صاحب کو مل گئی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اندازہ لگایا کہ ریاست کو سینکڑوں ارب کا چونا لگایا گیا ھے اس رقم کا سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا اور بحریہ ٹاؤن کے نام کئی سو ارب قرض کا اکاؤنٹ کھڑا ھو گیا۔ جو ملک ریاض نے ایڈجسٹ کرنا ھے۔ یہ رقم ریاست کو جانی تھی ۔
https://twitter.com/x/status/1870568938381426916
خواجہ آصف کے مطابق عمران خان نے لندن سے جو 190ملین پاؤنڈ آۓ اس سے بحریہ کے قرضے میں کمال مہربانی سے ایڈجسٹ کروا دیے۔ اور کابینہ سے بند لفافے کی اپروول لے لی اسکے بدلہ القادر ٹرسٹ کی زمین ، کیش اور بہت سی دو نمبری کی۔
صحافی نادر بلوچ نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ خواجہ سیالکوٹی عرف فارم 47 والے یہ تو بتا کہ کراچی کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ کس نے ںیچی اس کا نام لو، کہیں وہ تمہارا اب صدر مملکت تو نہیں بیچنے والا؟
https://twitter.com/x/status/1870647346469704131
سلیمان خان نے خواجہ آصف سے کہا کہ خواجے تم ہمت کرو اور صرف یہ بتاؤ کہ کراچی بحریہ کا اصل مالک کون ہے تو پھر ہم تمہاری ساری باتیں مان لیں گے لیکن ہمیں پتہ ہے کہ تم میں اتنی غیرت نہیں ہے
https://twitter.com/x/status/1870810532367966536
تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عدیل احمد نے خواجہ آصف سے پوچھا کہ ملک ریاض کو کراچی میں زمین کوڑی کے دام کیسے مل گئی؟ کس نے دی؟ نام کیوں نہیں لیا؟ کوڑی کے دام زمین دینے والوں کےخلاف کوئی کیس بنا؟ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان آئے نہیں۔ عمران خان لایا۔ عمران خان کی جگہ آپ ہوتے تو برطانیہ میں ہی کمیشن طے کرکے وہیں پارک کردیتے
https://twitter.com/x/status/1870794729975382070
راجہ بشارت نے رعمل دیا کہ ریاست کا المیہ یہ ہے کہ بوٹ چاٹنے والے مسلط ہیں مشرق بنک کی رپورٹ ملاحظہ کریں کہ وہ پیسے کہاں سے آئے عمران نے ایک penny بھی نہیں لی القادر ٹرسٹ کیس میں آی او یہ بیان دے چُکا ہے کہ ٹرسٹ کی زمین یہ ٹرسٹ ختم بھی ہو جائے تو کسی اور ٹرسٹ کو چلی جائے گی کسی بندے کے نام منتقل نہیں ہو گی المیہ مگر یہ ہے کہ ایک ہاتھ میں بُرش ہو دوسرے ہاتھ میں چیری بلاسم اور گلے میں بوٹ لٹکایا ہو تو پھر یہ جو ہے بے تکی باتیں نکلتی ہیں
https://twitter.com/x/status/1870743944415379556
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/socal111hh2.jpg