
جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کی حفاظت اور صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں عمران خان کے حوالے سے سنگین اور تشویش ناک معاملات درپیش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے اہل خانہ اور وکلا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا ہے جس کے ساتھ ساتھ تمام عدالتی سماعتیں بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1846152372466094171
اس پر خواجہ آصف نے جمائما کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی، اس شخص نے اپنے مخالفین کے لیے کبھی نرمی نہیں دکھائی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1846215286719947006
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اپنی مرتی ہوئی اہلیہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی تھی جب کہ اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کو بغیر کسی الزام کے جیل میں رکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے خواجہ آصف کی غلط بیانی انکے سامنےا یکسپوز کردی اور کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، ایک منٹ میں جھوٹ پکڑا جاتا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کے نوازشریف سے متعلق ٹویٹس شئیر کئے جس میں وہ نوازشریف سے ہمدردی اور بہتر سہولیات دینے کی بات کررہے ہیں۔
صحافی نادر بلوچ نے عمران خان کا ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ رنگ بازیاں نہ گئیں۔۔ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جھوٹ ایک منٹ میں پکڑا جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1846271130430304329
نعیم پنجوتھہ نے خواجہ آصف کو جواب دیا کہ خواجہ جی مریم نے فون رکھا ہوا تھا اور جب ٹیم نے چھاپا مارا تو اپنے نیچے تکیہ کے نیچے چھپا دیا اور تکیہ رکھ کے اس کے اوپر بیٹھ گئی ،پھر جب مریم کو اوپر اٹھایا اور نیچے سے تکیہ اٹھایا تو نیچے سے موبائل نکلا ،آپ بھول گئے ہیں شاہد
https://twitter.com/x/status/1846250710821662971
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جناب 50 روپے کے اسٹامپ پر بھاگ کیا تھا تمھارا بہادر لیڈر
https://twitter.com/x/status/1846306366874702194 https://twitter.com/x/status/1846228139418308704
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kahj2h2h234.jpg