
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہی بات جب انہوں نے کی تھی تو غداری کر پرچہ درج کر دیا۔ دیکھتے ہیں اس بار بھی ریاست ویسا ہی جواب دیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ "کوئی بھی فوجی پابند نہیں ہے کہ غیر قانونی احکامات کو مانے"
اس بیان پر شہباز گل نے کہا کہ جب ان پر مقدمے درج کیے گئے تب وہ بھی تو یہی بات کہہ رہے تھے مگر ان کے ساتھ غلط کیا گیا اور مقدمے درج کر دیئے گئے۔ شہبازگل نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے تو فوج کے ادارے کا نام بھی نہیں لیا تھا پھر بھی مجھ پر غداری اور بغاوت کے پرچے۔
https://twitter.com/x/status/1633924722017828865
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الٹا لٹکا کر تشدد کیا گیا حساس حصوں پر بجلی کے جھٹکے جبکہ جبڑے کی ہڈی بھی توڑ دی گئی تھی۔ اب تو سیدھا سیدھا فوج کے بارے بیان ہے۔ اب دیکھتے ہیں خواجہ آصف کے خلاف پرچہ ہوتا ہے یا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1633922197466099713
Last edited by a moderator: