
عاصمہ شیرازی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کل آصفہ بھٹو جب اسمبلی میں حلف اٹھانے آئی تو پی ٹی آئی کے لوگوں نے اس کو ننگی گالیاں دیں، مجھے اتنا دکھ ہوا، یہ اتنا گرگئے ہیں، لعنت ہے ایسی سیاست پر۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انہیں یہ لحاظ کرنا چاہئے تھا کہ وہ ایک شہید کی بیٹی ہیں اور انکی 2 نسلیں شہید ہوگئی ہیں۔انہیں کم از کم یہ لحاظ تو کرنا چاہئے تھا۔مجھے ایوان میں 34 برس ہوگئے ہیں کل ایسا دیکھ کر جتنا دکھ ہوا پہلے کبھی نہیں ہوا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلچر ہے؟ آپ گالی گلوچ کو کلچر کہتے ہیں؟ یہ پی ٹی آئی والے کس قسم کے کلچر کو پروموٹ کررہے ہیں۔
خواجہ آصف کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب تنقید کا سلسلہ جاری ہے, انہوں نے کہا کہ کیا خواجہ آصف یہ بھول گئے کہ وہ شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا کرتے تھے؟ بزرگ خاتون ریحانہ ڈار کیساتھ جو انہوں نے کیا وہ سب کے سامنے ہے، کیا خواجہ آصف نے کبھی طیبہ راجہ، صنم جاوید، عالیہ حمزہ سے متعلق ایسا کہا؟
بیرسٹر سدرہ قیوم نے لکھا یہ کیا آدمی ہے؟ یعنی جب طیبہ راجہ، اور صنم جاوید جو اسکے پوتیوں کی جگہ ہیں، لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹے گئے، اسی کے حلقے میں ریحانہ ڈار کو ریپ کی دھمکیاں دی گی، اس کی ذرا غیر نہیں جاگی، جو ہے، جوہے۔لیکن بلاول کی بہن جو صراحتا میڈیٹ چوری کرکے آئی ہے پارلیمنٹ، جس پر کل پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، تو اسکو بہت شرم آئی، جوہے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بھی بھول گیا کہ خود بھی ایک خاتون کے میڈیٹ پر اسمبلی میں بیٹھا ہوا ہے، جوہے۔
https://twitter.com/x/status/1780336437251953002
عمران ریاض خان نے کہا خواجہ آصف کا الزام بلاول پر ہے کیونکہ کوئی بھی غیرت والا بھائی یہ برداشت نہیں کر سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1780323897780453435
طارق متین نے لکھاکل یہی خواجہ اپنی بیٹی کی عمر کی فلک جاوید کو یوتھیا کہہ رہے تھے۔ گالی ہے ناں,اب آصفہ بھٹو کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ نام لیں کس نے گالی دی ۔ ثبوت دیں ۔ سب ایسے شخص کو غلط کہیں گے
https://twitter.com/x/status/1780300416921805189
ایک صارف نے لکھاآصفہ بھٹو کے غم گھلنے والا یہ شخص بھول گیا کہ آصفہ بھٹو کی ماں کو پیلی ٹیکسی کا خطاب کس نے دیا ؟یہ بھول گیا کے بینظیر کی ننگی تصویریں کس نے جہاز سے پھنکوائیں ؟دوسروں کو تہذیب کا سبق دینے والا بھول گیا کہ اس نے خود شیریں مزاری کے بارے میں ٹریکٹر ٹالی جیسے الفاظ استعمال کئیے تھے!
https://twitter.com/x/status/1780307324248216023
زبیر علی خان نے لکھا کیا یہ سیاست ہے کہ مخالف امیدوار کو اغوا کروا کر بلا مقابلہ منتخب کروا لیں؟ کیا اس سے ایوان کی بے توقیری نہیں ہوئی؟ یا پھر یہ ایوان بھی اشرافیہ کی اولادوں کے لیے بنایا گیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1780288050196554148 https://twitter.com/x/status/1780313087389679717
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaajai11h1.jpg
Last edited by a moderator: