
مشہور ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر کے اغوا کیس کی ملزمہ پر تشدد ثابت ہوگیا، عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نےخلیل الرحمان کیس کی ملزمہ پر حراستی تشدد کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، حکم نامے میں ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسران کے خلاف شکایات درج کرواکے کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے ملزمہ کے مطابق ان پر جسمانی ریمانڈ کے دوران جسمانی و ذہنی تشدد کیا گیا، میڈیکل رپورٹ سےثابت ہوا ہے کہ ان پر ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا،قانون کے تحت دوران حراست ملزم پر تشدد ایک جرم ہے۔
عدالت نے کہا کہ عدالت کی جانب سے حکم جاری ہونے پر ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ درخواست ان کی خود کی جانب سے دی گئی ہے، کیس کے ملزمان کو سزادینے کیلئے تحقیقات ضروری ہیں۔