Night_Hawk
Siasat.pk - Blogger
خراٹوں سے نجات پانے کا آسان طریقہ
ویب ڈیسک منگل 12 مئ 2015
مغرب میں خراٹے شوہر اور بیوی کے
درمیان علیحدگی کی وجہ بن جاتی ہیں، فوٹو: فائل
لندن: رات کے سناٹے میں گونجتے خراٹے ہر ایک کو برے لگتے ہیں جب کہ مغرب میں خراٹے شوہر اور بیوی کے درمیان علیحدگی کی وجہ بن جاتی ہیں۔
امریکی تحقیقی مقالے کے مطابق زبان اور حلق کی چند آسان ورزشوں سے رات کے وقت ہولناک خرخراہٹ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق خراٹوں کی بہت سی وجوہ ہوسکتی ہیں اور ماہرین کی تجویز کردہ ورزشوں سے خراٹوں پر بہت حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔
ماہرین نے اس کے لیے 20 سے 65 برس تک کے 39 افراد کی دن میں 3 مرتبہ خاص طرح سے ناک کو صاف کرایا اور دوسرے گروپ کو بھی یہ ورزشیں کرائی گئیں جب خراٹے لینے والوں کو یہ مشقیں کرائی گئیں تو ان کی 36 سے 59 فیصد تعداد کے برابر افراد کی خراٹیں کم ہوگئیں اور مجموعی طورپربہتری دیکھی گئی ۔
ماہرین کے مطابق ہر مشق کو اگر بہتر انداز میں صرف 2 منٹ کیا جائے اور ناک کو بھی بہتر انداز میں صاف کیا جائے تو خراٹوں سے کافی حد تک نجات پائی جاسکتی ہے۔
مشق نمبر ایک
زبان کی نوک تالو سے لگائیں اور نوک سے تالو کو رگڑتے ہوئے پیچھے تک لے جائیں۔
مشق نمبر دو
اپنی زبان کو تالو سے لگا کر چپکائیں اور پوری زبان کو تالو سے لگائے رکھیں۔
مشق نمبر تین
اب زبان کو تصویر کے تحت نیچے کی جانب اس طرح چپکائیں کہ اس کی نوک اگلے دانتوں کو دبائے اور زبان کا پچھلا حصہ بھی نیچے لگا رہے۔
مشق نمبر چار
اب انگریزی لفظ A ادا کرتے ہوئے حلق کے کا پچھلا اوپری حصہ اس طرح اٹھائیں کہ حلق کے درمیان لٹکا ’ قوا‘ بھی اُٹھ جائے۔
واضح رہے کہ ماہرین کی جانب سے یہ ورزشیں دنیا بھرمیں ایسے افراد کو بھی کرائی جاتی ہیں جنہیں نگلنے اور بولنے میں دقت پیش آتی ہے۔
http://www.express.pk/story/355927/ویب ڈیسک منگل 12 مئ 2015

Last edited by a moderator: