
پنجاب کے علاقے خان پور میں پیزا شاپ پر نوکری کیلئے انٹرویو کیلئے جانے والی لڑکی کی عزت لوٹنے کی کوشش کی گئی تو لڑکی نے اپنی عزت بچانے کیلئے تیزاب پی لیا۔
ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مختلف واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں تاہم اب پنجاب کے علاقے خان پور سے حوانیت کا ایسا واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں لڑکی کو نوکری کا جھانسا دیکر بلایا گیا اور پھر اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ہوس کے پجاریوں نے ایک اور بنت حوا کی عزت تار تار کرنے کی کوشش کی اور نوکری کا جھانسا دے کر غریب لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی اپنی عزت بچانے کیلئے جان پر کھیل گئی اور تیزاب پی لیا۔
متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیا ہے، جہاں متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ پیزا شاپ کے مالک، منیجر اور اس کا ایک ساتھی جنسی درندے ہیں جنہوں نے نوکری کے بہانے اس کی عزت برباد کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے عزت بچانے کیلئے تیزاب پی لیا۔
متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے ڈی پی او رحیم یار خان سے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہی نہیں آج کے روز مظفر گڑھ میں زیادتی کے 3 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
ایک واقعے میں ٹبہ کریم آباد میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، دوسرے واقعے میں مبارک پور میں رکشے میں لڑکی سے زیادتی کی گئی جب کہ ایک اور واقعے میں شہر کے وسط میں کار سوار ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khan-pur-job-asd.jpg